قومی

”پہلے بابری مسجد اوراب بھوج شالہ…“ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے فیصلے پراسدالدین اویسی نے اٹھایا سوال، کہہ دی یہ بڑی بات

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مدھیہ پردیش کے دھارمیں بھوج شالہ تنازعہ پرہائی کورٹ کے فیصلے پربرہمی کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہندوستان کی آئینی اقدارسے مطابقت نہیں رکھتا اوراس کا موازنہ بابری مسجد-رام مندرتنازعہ کے فیصلے سے کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عدالت کا فیصلہ ایک مذہب کوترجیح دیتا ہے جبکہ دوسری کمیونٹی کے عبادت کے حقوق کومجروح کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے مستقبل میں کئی دیگرمذہبی مقامات کے تنازعات میں الجھنے کی راہ ہموارکرسکتے ہیں۔
اسدالدین اویسی نے حیدرآباد میں جمعہ کے روزمنعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا، “یہ فیصلہ آئینی اقدارسے متصادم ہے۔ بابری مسجد-رام مندرتنازعہ کے فیصلے نے ایک مذہب کوبالادستی دی ہے جبکہ دوسرے مذہب کی عبادت کے حقوق کومؤثرطریقے سے مجروح کیا ہے۔ اس کے علاوہ، اس فیصلے نے ایک نئی راہ کھول دی ہے۔ کل کوئی بھی عبادت گاہوں کی مذہبی آزادی کوچیلنج کرنے کے لئے آگے آسکتا ہے۔”

ورشپ ایکٹ کا مذاق بناکر رکھ دیا: اویسی

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بابری مسجد معاملے میں پلیسیزآف ورشپ ایکٹ کوآئین کے بیسک اسٹرکچرسے جوڑا تھا، لیکن اب اسی اصول کونظراندازکیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلیسیزآف ورشپ ایکٹ کوپوری طرح مذاق بناکررکھ دیا گیا ہے۔ اگراسی طرح کے فیصلے آتے رہے توکل کوئی بھی کسی بھی مذہبی مقام کے تقدس کوچیلنج دینے لگے گا۔

یہ فیصلہ بالکل بابری مسجد جیسا: اویسی

بابری مسجد معاملے سے سیدھا تعلق بتاتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے کہا کہ یہ فیصلہ بالکل بابری مسجد جیسا نکلا ہے۔ بابری مسجد معاملے میں عدالت نے کہا تھا کہ مسلمانوں کا اس جگہ کوئی قبضہ نہیں تھا، لیکن اس معاملے میں آج تک میرا اس جگہ پرپورا قبضہ رہا ہے۔

آستھا کی بنیاد پرفیصلہ سنایا گیا: اویسی

اے آئی ایم آئی ایم کے صدراویسی نے دعویٰ کیا کہ بابری مسجد معاملے کی طرح یہاں بھی آستھا (عقیدت) کی بنیاد پرفیصلہ سنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی وارننگ دی تھی کہ بابری مسجد پرآیا فیصلہ مستقبل میں کئی نئے تنازعہ کو جنم دے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ بابری مسجد-رام مندرتنازعہ سے متعلق فیصلہ ناقص تھا، جوپوری طرح سے آستھا کی بنیاد پردیا گیا تھا۔ میں نے اس وقت خبردارکیا تھا کہ یہ فیصلہ اسی طرح کے کئی مسائل پیدا ہونے کی راہ ہموارکرے گا۔ اس وقت بہت سے لوگوں نے مجھے خاموش رہنے کا مشورہ دیا۔ اس وقت خاموش رہنے کی اپیل کرنے والوں کو میں مخاطب کرکے کہنا چاہتا ہوں کہ آج جو ہورہا ہے، اسے دیکھئے۔ جس فیصلے کی میں نے مثال پیش  کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ یہ اس طرح کے کئی حادثات کے لئے راستے کھول دے گا، اب اسی کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جہاں دی گئی راحت بالکل اسی طرح ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

8 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

9 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

9 hours ago