Atiq Ahmed-Ashraf Ahmed Murder Case: اترپردیش واقع پریاگ راج میں عتیق احمد اور اشرف قتل سانحہ کے چوتھے دن بڑی کارروائی ہوئی ہے۔ اس معاملے میں پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔ شاہ گنج تھانے کے انچارج، دو سب انسپکٹر اور دو کانسٹبل معطل کئے گئے۔ شاہ گنج انسپکٹر اشونی سنگھ کو معطل کیا گیا ہے۔ ایس آئی ٹی نے منگل کو ایس او سمیت سبھی پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی، جس کے بعد ایس آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی۔
جائے حادثہ پراحتیاط نہیں برتنے اور لاپرواہی پائے جانے پرکارروائی ہوئی۔ اس سے پہلےل منگل کو اے سی پی این این سنگھ کا بھی تبادلہ ہوا تھا۔ این این سنگھ پرکچھ بھو مافیاؤں سے اپنے قریبی لوگوں کے نام بے حد کم پیسے پر زمین کی رجسٹری کرائے جانے کا الزام لگا تھا۔
پولیس کی موجودگی میں ہوا تھا قتل
دھومن گنج علاقے میں 24 فروری کو امیش پال اور ان کی سیکورٹی میں تعینات دو سیکورٹی اہلکاروں کا سرعام گولیوں سے قتل کردیا گیا تھا اور پھر 15 اپریل کو شاہ گنج علاقے میں عتیق احمد اور اشرف کو جب پولیس حراست کے اندر کالون اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کے لئے لایا جا رہا تھا تو تین قاتلوں نے دونوں کے سرمیں گولی مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا دونوں کے نیچے گرنے کے بعد بھی حملہ آور فائرنگ کرتے رہے تھے، جس کے بعد پولیس نے تینوں کو پکڑ لیا تھا۔ قتل سانحہ کے وقت وہاں بھاری پولیس اہلکار تعینات تھے۔ اس معاملے پولیس کے کردار سے متعلق کئی سوال کھڑے ہوگئے تھے، جس کے بعد پولس افسران پر گاج گرنا طے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bilkis Bano Case: بلقیس بانو معاملے میں سپریم کورٹ نے قصورواروں کی رہائی پر کیا سخت تبصرہ، گجرات حکومت نے دی یہ دلیل؟
پریاگ راج کے اے سی پی نرسنگھ نارائن سنگھ کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ انہیں اب ڈی جی پی ہیڈ کوارٹرسے اٹیچ کردیا گیا ہے۔ نرسنگھ نارائن سنگھ تھانہ شاہ گنج اور دھومن گنج کے اے سی پی تھے۔ ان کی جگہ اب 43 ویں واہنی پی اے سی کانپور سے مہندر سنگھ کو پریاگ راج اے سی پی عہدے پر بھیجا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…