قومی

Atiq and Ashraf shot dead: صحافی بن کر آئے اور ماردی گولی، عتیق احمد-اشرف احمد کا قتل کرنے والے حملہ آور کون ہیں؟

اترپردیش کے پریاگ راج میں عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف پر تابڑتوڑ فائرنگ کرکے قتل کئے جانے کے بعد ہنگامہ مچ گیا۔ پولیس حراست کے درمیان اس طرح میڈیا کیمروں کی موجودگی میں حملہ آوروں نے ایسی حرکت کردی، جس کا شاید کسی نے تصور نہیں کیا ہوگا، لیکن حادثہ کے بعد پولیس سوالوں کے گھیرے میں ضرور آگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تینوں حملہ آور میڈیا اہلکار بن کروہاں پہنچے تھے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری سے لے کر ان کی پہچان کئے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
عتیق احمد اور اشرف احمد پر گولی چلانے والے جن تین حملہ آوروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ان تینوں حملہ آوروں کی پہچان کرلی گئی ہے۔ حملہ آور صحافی بن کر وہاں پہنچے تھے۔ ان کے پاس ہتھیار تھے اور جیسے ہی عتیق احمد اور اشرف احمد میڈیا کے سوالوں کا جواب دینا شروع کر رہے تھے، تبھی ان پر گولیاں برسا دی گئیں۔ ان ملزمین کے نام سنی، ارون اور لولیش بتائے گئے ہیں۔

حادثہ کے بعد یوگی حکومت ایکشن میں
حادثہ کے سامنے آنے کے بعد سے ہی اس پر حکومت ایکشن موڈ میں آگئی ہے۔ معاملے کی جانچ کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔ خود وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اس حادثہ پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس گولی سانحہ پر فوراً ہی رپورٹ طلب کی ہے، جس کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملنے اسپیشل ڈی جی پہنچے۔ حکومت کی اس پورے سانحہ پر گہری نظر ہے، جس طرز پر تابڑ توڑ گولیاں برسائی گئیں، اس سے پولیس بھی سکتے میں آگئی ہے۔

میڈیا اہلکار بن کر آئے تھے حملہ آور
وہیں، پریاگ راج کے کمشنر رمت شرما نے کہا کہ حملہ آور میڈیا اہلکار بن کر آئے تھے۔ تین افراد کو پکڑا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایک ہمارے پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ عتیق احمد-اشرف احمد کو میڈیکل کے لئے لایا گیا تھا۔ تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔ ابھی حملہ آوروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

 عدالتی جانچ کمیشن کا اعلان

اترپردیش واقع پریاگ راج میں عتیق احمد اور اشرف احمد کے قتل کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اہم اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس معاملے میں عدالتی کمیشن کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا- اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پریاگ راج کے حادثہ کا نوٹس لیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے فوری طور پراعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی اور پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کے احکامات دیئے۔ وزیراعلیٰ نے تین رکنی جوڈیشیل کمیشن (عدالتی جانچ کمیشن) کی تشکیل کے احکامات بھی دیئے۔ تینوں حملہ آور موقع پر پکڑے گئے ہیں۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

12 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

49 minutes ago