Atiq Ahmed-Ashraf Ahmed Shot Dead: سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف احمد کا ہفتہ کی رات گولی مارکر قتل کردیا گیا، جس وقت یہ حملہ ہوا، اس وقت دونوں کو میڈیکل جانچ کے لئے لے جایا جا رہا تھا۔ دونوں کا قتل پریاگ راج کے کالون اسپتال کے پاس ہوا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عتیق احمد اوراشرف کے قتل میں تین لوگ شامل تھے، جنہیں گرفتارکرلیا گیا ہے۔
عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آورآتے ہیں اورفائرنگ شروع کردیتے ہیں۔ گولی لگنے کے بعد عتیق احمد اوراشرف احمد دونوں مواقع پر ہی دم توڑدیتے ہیں۔ حادثہ کے بعد پولیس کے طریقہ کار پر اپوزیشن سوال اٹھا رہا ہے۔
عتیق احمد اور اس کے بھائی کے قتل کے بعد مغربی بنگال حکومت میں وزیر بابل سپریو نے ٹوئٹ کرکے یوپی پولیس پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ حادثہ کے ویڈیو سے یہ واضح ہے کہ یوپی پولیس نے تین حملہ آوروں کو عتیق احمد اور اس کے بھائی کی (سابقہ منصوبہ بند) قتل ‘پوری’ کرنے کی اجازت دی۔ کسی بھی پولیس اہلکار نے حملہ آوروں پرگولی نہیں چلائی، جبکہ ملزم پولیس حراست میں تھے۔ انہوں نے اس قتل کو سابقہ منصوبہ بند بتایا ہے۔
حادثہ سے متعلق یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اورسماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پرحملہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں جرائم عروج پر پہنچ چکی ہے اورمجرموں کے حوصلے بلند ہیں۔ جب پولیس کے سیکورٹی گھیرے کے درمیان سرعام گولی باری کرکے کسی کا قتل کیا جاسکتا ہے توعام عوام کی سیکورٹی کا کیا۔ اس سے عوام کے درمیان خوف کا ماحول بن رہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ کچھ لوگ جان بوجھ کر ایسا ماحول بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Atiq Ahmed Shot Dead: عتیق احمد اور اشرف کے قتل سانحہ کی عدالتی جانچ ہوگی، وزیراعلیٰ یوگی نے کیا یہ اعلان
عدالتی جانچ کمیشن کا اعلان
اترپردیش واقع پریاگ راج میں عتیق احمد اور اشرف احمد کے قتل کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اہم اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس معاملے میں عدالتی کمیشن کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا- اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پریاگ راج کے حادثہ کا نوٹس لیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے فوری طور پراعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی اور پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کے احکامات دیئے۔ وزیراعلیٰ نے تین رکنی جوڈیشیل کمیشن (عدالتی جانچ کمیشن) کی تشکیل کے احکامات بھی دیئے۔ تینوں حملہ آور موقع پر پکڑے گئے ہیں۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…