قومی

Atiq Ahmed-Ashraf Ahmed Shot Dead: عتیق احمد اور اشرف احمد کا قتل، پولیس نے کیا کہا؟

Atiq Ahmed-Ashraf Ahmed Shot Dead: سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف احمد کا گولی مار کر قتل کرنے کے معاملے میں پولیس کا بیان آیا ہے۔ اترپردیش پولیس کے آئی جی نے کہا کہ تینوں حملہ آور میڈیا اہلکار بن کر آئے تھے۔ اس دوران تین لوگوں نے فائرنگ کردی، جس میں کہ نیوز ایجنسی اے این آئی کا ایک کیمرہ مین بھی زخمی ہوا ہے۔

حالانکہ آئی جی نے تینوں حملہ آوروں کے نام نہیں بتائے اور انہوں نے کہا کہ پوچھ گچھ چل رہی ہے۔ وہیں پولیس کمشنر رمت شرما نے کہا کہ ایف آئی آر جانکاری کے مطابق ایک پولیس اہلکار کو بھی گولی لگی ہے۔

اسی درمیان 17 پولیس اہلکار معطل کردیئے گئے ہیں۔ گولہ باری کے حادثہ کا ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ پولیس دونوں کو اسپتال لے جا رہی تھی اور اس دوران میڈیا اہلکار ان کے ساتھ چل رہے تھے۔ حملہ آور عتیق احمد اور اس کے بھائی کے پاس آئے اور گولی چلا دی۔ واضح رہے کہ دو دن پہلے یعنی جمعرات (13 اپریل) کو ہی جھانسی میں پولیس تصادم میں عتیق احمد کا بیٹا اسد مارا گیا تھا۔

پریاگ راج کی سرحد کی گئی سیل

پریاگ راج کی سرحدوں کو سیل کردیا ہے۔ ڈی جی پی نے اقلیتی اکثریتی اضلاع کے کپتانوں سے بات کی اور انہیں محتاط رہنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پریاگ راج پولیس کمشنر کو کسی بھی شرپسندوں سے سختی سے نمٹنے کو کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Atiq Ahmed Shot Dead: عتیق احمد اور اشرف کے قتل سانحہ کی عدالتی جانچ ہوگی، وزیراعلیٰ یوگی نے کیا یہ اعلان

 عدالتی جانچ کمیشن کا اعلان

اترپردیش واقع پریاگ راج میں عتیق احمد اور اشرف احمد کے قتل کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اہم اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس معاملے میں عدالتی کمیشن کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا- اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پریاگ راج کے حادثہ کا نوٹس لیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے فوری طور پراعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی اور پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کے احکامات دیئے۔ وزیراعلیٰ نے تین رکنی جوڈیشیل کمیشن (عدالتی جانچ کمیشن) کی تشکیل کے احکامات بھی دیئے۔ تینوں حملہ آور موقع پر پکڑے گئے ہیں۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

2 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

3 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

3 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

4 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

4 hours ago