قومی

Atiq Ahmad-Ashraf Ahmad Murder: عتیق احمد اور اشرف کو پلک جھپکتے ہی گولیوں سے موت کی نیند سلا دیا گیا

Atiq Ahmad-Ashraf Ahmad Murder: اترپردیش کے پریاگ راج میں سابق رکن پارلیمنٹ اور ڈان عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف احمد کا ہفتہ کی رات سرعام گولی مارکر قتل کردیا گیا۔ قتل کے اس سانحۃ کو پریاگ راج میڈیکل کالج کے پاس دھومن گنج تھانہ علاقے میں انجام دیا گیا۔ جانکاری کے مطابق، تین کی تعداد میں رہے شرپسند بدمعاشوں نے اس حادثہ کو انجام دیا ہے، جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

 جانکاری کے مطابق، دونوں بھائیوں عتیق احمد اور اشرف احمد کی تھانے کے آس پاس کے علاقے میں ہی قتل کیا گیا ہے۔ اس حادثہ میں ایک کانسٹبل کو بھی گولی لگنے کی اطلاع ہے۔ اس حادثہ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ حادثہ کی جو تصاویر سامنے آئی ہیں ، اس میں زبردست فائرنگ کی جارہی ہے۔ جانکاری کے مطابق، قتل کے اس حادثہ کو انجام دینے والے شخص میں سے کچھ کو پولیس نےحراست میں لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، قتل کے اس سانحہ کو جدید ہتھیاروں سے انجام دیا گیا ہے۔

حادثہ کے بعد سے پورے پریاگ راج میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ عتیق احمد اور اشرف دونوں کو پولیس نے پوچھ گچھ کے لئے ریمانڈ پر لے رکھا تھا۔ پولیس کو جو ہتھیار جائے حادثہ سے ملے ہیں، وہ کافی جدید ہیں۔ پولیس ذرائع سے جو جانکاری ملی ہے، اس کے مطابق عتیق احمد اور اشرف پر بیس راونڈ فائرنگ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Atiq Ahmed Shot Dead: عتیق احمد اور اشرف کے قتل سانحہ کی عدالتی جانچ ہوگی، وزیراعلیٰ یوگی نے کیا یہ اعلان

 عدالتی جانچ کمیشن کا اعلان

اترپردیش واقع پریاگ راج میں عتیق احمد اور اشرف احمد کے قتل کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اہم اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس معاملے میں عدالتی کمیشن کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا- اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پریاگ راج کے حادثہ کا نوٹس لیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے فوری طور پراعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی اور پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کے احکامات دیئے۔ وزیراعلیٰ نے تین رکنی جوڈیشیل کمیشن (عدالتی جانچ کمیشن) کی تشکیل کے احکامات بھی دیئے۔ تینوں حملہ آور موقع پر پکڑے گئے ہیں۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

57 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago