آسام سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ وہاں کی حکومت نے یہ اعلان کیا ہے کہ آسام کے کریم گنج ضلع کا نام بدل کر شری بھومی رکھا جائے گا۔ یہ فیصلہ آسام کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے میٹنگ کے بعد اس کا اعلان کیا ہے۔ سی ایم ہمنتا بسوا سرما کا کہنا ہے کہ لفظ کریم گنج کسی آسامی یا بنگالی زبان میں نہیں ہے۔ اس لیے نام تبدیل کیا جا رہا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا، ‘حکومت آہستہ آہستہ ان جگہوں کے نام تبدیل کرے گی جن کا تاریخ میں کوئی ذکر نہیں ہے اور نہ ہی وہ الفاظ ڈکشنری میں ہیں۔ کئی مقامات ایسے ہیں جن کا نام ان کی تاریخی اہمیت کے مطابق نہیں رکھا گیا ہے۔ ہماری حکومت آہستہ آہستہ ان ناموں کو تبدیل کرے گی۔ اس سے پہلے ہم نے کالا پہاڑ اور گوہاٹی کی سارہ بھٹی کے نام بدلے ہیں۔ آج ریاستی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کریم گنج ضلع کا نام اب شری بھومی ہوگا۔
وزیر اعلیٰ سرما نے یہ بھی اعلان کیا کہ حکومت آسام میں پنچایتی انتخابات دو مرحلوں میں کرائے گی اور انتخابات کے لیے فہرستیں 30 دسمبر کو شائع کی جائیں گی، جب کہ انتخابی عمل اگلے سال 10 فروری تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ 24 فروری کو آسام سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر سمٹ کی میزبانی کرے گا اور اس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگرمہمانان بھی شرکت کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…