-بھارت ایکسپریس
Australia vs India 1st Test: ٹیم انڈیا ان دنوں پرتھ میں جم کرپریکٹس کررہی ہے۔ پہلا مقابلہ ہندوستانی ٹیم روہت شرما اور شبھمن گل کے بغیرکھیلنے والی ہے۔ شبھمن گل چوٹ کے سبب پرتھ ٹسٹ سے محروم رہنے والے ہیں تو وہیں روہت شرما حال ہی میں دوسری بار والد بنے ہیں۔ اس درمیان پرتھ سے ٹیم انڈیا کے پریکٹس سیشن کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس کو دیکھ کرآپ بھی اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے۔ اس ویڈیو میں وراٹ کوہلی، رشبھ پنت، سرفراز خان اوردھروجریل نظرآرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پریہ دلچسپ ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔
سرفرازخان کو دیکھ کرہنسنے لگے کھلاڑی
دراصل، اس ویڈیو میں وراٹ کوہلی، رشبھ پنت، سرفرازخان اوردھرو جریل کیچ کی پریکٹس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس دوران سرفرازخان کی طرف گیند آتی ہے اوروہ اس کو لپک لیتے ہیں۔ سرفراز خان کا کیچ پکڑنے کا اسٹائل دیکھ کروراٹ کوہلی، رشبھ پنت اور دھروجریل اپنی ہنسی روک نہیں پاتے ہیں۔ یہاں تک کہ رشبھ پنت تو ہنستے ہنستے میدان پرلوٹ جاتے ہیں۔ اب ان کھلاڑیوں کا یہ دلچسپ ویڈیوسوشل میڈیا پرسامنے آیا ہے۔
22 نومبر سے کھیلا جائے گا پہلا میچ
بارڈرگواسکرٹرافی میں ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریزکھیلی جائے گی، جس کا پہلا میچ 22 نومبرکو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ روہت شرما کی غیرموجودگی میں جسپریت بمراہ پرتھ ٹسٹ میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کرتے ہوئے دکھائی دے سکتے ہیں۔ وہیں اب کپتانی سے متعلق گیند بازی تک میں جسپریت بمراہ کے اوپرٹیم کا دارومدارہونے والا ہے۔
پہلے ٹسٹ میچ میں روہت شرما کی غیرموجودگی میں یشسوی جیسوال کے ساتھ کے ایل راہل اننگ کی شروعات کرتے ہوئے دکھائی دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شبھمن گل کی جگہ نمبرتین پردیو دت پڈکّل بلے بازی کرتے ہوئے نظرآسکتے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…