قومی

Asha Bhosle Funeral: آشا بھوسلے کی آخری یاترا شروع، مداحوں کا ہجوم، کچھ دیر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی آخری یاترا شروع ہو گئی ہے اور مداحوں کی بڑی تعداد انہیں آخری وداع دینے کے لیے جمع ہو گئی ہے۔ سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی میت کو آخری رسومات کے لیے لے جایا جا رہا ہے، جو کچھ ہی دیر میں شیواجی پارک میں ادا کی جائیں گی۔

آخری رسومات کے لیے لے جایا جا رہا ہے جسدِ خاکی

آشا بھوسلے کا آخری دیدار کرنے کے بعد ان کے جسدِ خاکی کو کاسا گرانڈے سے شیواجی پارک لے جایا جا رہا ہے۔ ان کی آخری جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں اور فلمی شخصیات کا ہجوم امڈ آیا۔ سب نے نم آنکھوں کے ساتھ عظیم گلوکارہ کو الوداع کہا۔

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان

آشا بھوسلے کا انتقال انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ اپنی منفرد آواز سے انہوں نے کئی دہائیوں تک موسیقی کی دنیا پر راج کیا۔ ان کے لازوال گانے ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے-

92 سالہ آشا بھوسلے کا اتوار کو انتقال ہوا تھا۔ انہیں سینے میں انفیکشن اور کمزوری کے باعث بريچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔

امول انڈیا کی جانب سے خراجِ عقیدت

امول انڈیا نے بھی آشا بھوسلے کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کمپنی نے ایک جذباتی اشتہار جاری کیا جس میں ان کے مشہور گانے چورا لیا ہے تم نے جو دل کو سے متاثر ہو کر “سب کا دل چرا لیا آپ نے” تحریر کیا گیا۔آشا بھوسلے کی آخری یاترا کے دوران فضا سوگوار ہے اور مداح اپنی پسندیدہ گلوکارہ کو نم آنکھوں کے ساتھ الوداع کہہ رہے ہیں۔

امول انڈیا نے آشا بھوسلے کو خراج عقیدت پیش کیا

امول انڈیا نے ایک جذباتی اشتہار جاری کرکے معروف گلوکارہ آشا بھوسلے کو ان کے انتقال کے بعد دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اس اشتہار میں موسیقی کی دنیا میں ان کی بے پناہ شراکت کو منفرد اور خاص انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس میں کیپشن ہے، “سبکا دل چورا لیا آپنے” (آپ نے سب کا دل چرا لیا) — ایک سطر جو اس کے مشہور گانے، “چورا لیا ہے تمنے جو دل کو” کا حوالہ دیتی ہے۔

دادی آشا کے انتقال سے پوتی جنائی کا رورو کر برا حال

آشا بھوسلے کے انتقال نے ان کی پوتی جنائی کا روروکر ہوا برا حال ۔ وہ غم سے مغلوب ہے اور بہت رو رہی ہے۔ جنائی کو اکثر اپنی دادی کے ساتھ مختلف تقریبات میں دیکھا جاتا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LPU Phagwara Student Protest: پنجاب کی ایل پی یو میں پھر ہنگامہ، گیٹ بند کیے جانے پر بھڑکے طلبہ، کیمپس میں بھاری پولیس فورس تعینات

لولی پروفیشنل یونیورسٹی (LPU) فگواڑہ میں اتوار کی شام ایک بار پھر ہنگامے کی صورتحال…

7 minutes ago

PM Modi Mann Ki Baat: آملے نے بدلی قسمت! ’من کی بات‘ میں پی ایم مودی نے کہا، پرتاپ گڑھ ’وکل فار لوکل‘ کی مثال

وزیر اعظم مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 138ویں…

34 minutes ago

Bihar News: سیلاب متاثرین کے درمیان پہنچے پپو یادو، انتظامیہ پر برہم، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر دیا سخت بیان

پپو یادو نے کہا کہ سیلاب جیسی سنگین صورتحال میں انتظامیہ کی ذمہ داری ہے…

42 minutes ago