اسپورٹس

IPL 2026-MI vs RCB: آر سی بی کو بڑا جھٹکا!وراٹ کوہلی کو لگی چوٹ، کیا وہ آئی پی ایل 2026کےمزید میچ کھیل پائیں گے؟

نئی دہلی :انڈین پریمیئر لیگ2026 میں وراٹ کوہلی کے مداحوں کے لیے تشویش کی خبر سامنے آئی ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلورو اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران سابق کپتان وراٹ کوہلی زخمی ہو گئے۔ یہ آئی پی ایل کا 20واں مقابلہ تھا۔ ممبئی کی رنز کی اننگ کے دوران کوہلی کی جگہ جیکب بیتھل فیلڈنگ کرتے نظر آئے۔ آر سی بی کے کپتان رجت پاٹیدار نے پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں کہا، “مجھے ابھی مکمل معلومات نہیں ہیں، لیکن لگتا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں۔”

کوہلی کی جگہ جیکب بیتھل نے سنبھالی فیلڈنگ

رائل چیلنجرز بنگلورو نے 12 اپریل کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کو 18 رنز سے شکست دی۔ اس دوران وراٹ کوہلی کو میدان میں نہ دیکھ کر شائقین کو بڑا جھٹکا لگا۔ کمنٹیٹر نے بتایا کہ وراٹ کوہلی کے ٹخنے میں چوٹ آئی ہے۔ میچ کے بعد رجت پاٹیدار اور آل راؤنڈر کرنال پانڈیا نے امید ظاہر کی کہ وراٹ  کوہلی جلد صحت یاب ہو جائیں گے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ چوٹ کی شدت کے بارے میں کوئی واضح معلومات نہیں دی گئیں۔

کپتان رجت اور کرنال پانڈیا کا بیان

رجت پاٹیدار نے کہا، “مجھے ابھی نہیں معلوم، لیکن میرا خیال ہے کہ وہ ٹھیک ہیں۔”
وہیں کرنال پانڈیا نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کہا، “میں نے ابھی فزیو سے بات نہیں کی، لیکن لگتا ہے کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔ فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔”

فل سالٹ اور وراٹ کوہلی کی شاندار شراکت

ممبئی انڈینز کے خلاف آر سی بی کی جانب سے اننگ کا آغاز فل سالٹ اور وراٹ کوہلی نے کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آر سی بی نے زبردست آغاز کیا۔ دونوں کے درمیان 120 رنز کی اوپننگ شراکت قائم ہوئی۔فل سالٹ نے 36 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے، جبکہ وراٹ کوہلی نے 38 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے۔ کوہلی 15ویں اوور میں ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

اگلا میچ 15 اپریل کو

وراٹ کوہلی کو چوٹ سے صحت یاب ہونے کے لیے چند دن کا وقت مل سکتا ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلورو کا اگلا مقابلہ 15 اپریل کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ مداحوں کو امید ہے کہ وراٹ  کوہلی اس میچ تک مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

9 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

9 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

10 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

10 hours ago