ملک میں 2024 میں لوک سبھا انتخابات (Loksabha Election 2024 ) ہونے ہیں۔ برسراقتدار جماعت سے لے کر کانگریس (Congress) سمیت پورا اپوزیشن اس کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس درمیان اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم امیدوار (Prime Minister Face) سے متعلق بھی قیاس آرائیاں کی جاتی رہتی ہیں۔ اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم عہدے کے چہرے سے متعلق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی (Asaduddin Owasi) نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم عہدے کے لئے کوئی خصوصی چہرہ پیش کیا جاتا ہے تو 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے پاس اپوزیشن طاقتوں پر واضح سبقت ہوگی۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی کو ہرانے کے لئے اپوزیشن کو ہرلوک سبھا حلقے میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ، ‘اپوزیشن کو سبھی 540 پارلیمانی حلقوں میں بی جے پی کو سخت ٹکر دینی چاہئے۔ اگر اپوزیشن کا کوئی ایک چہرہ بی جے پی کے خلاف لڑتا ہے، تو اس سے بی جے پی کو فائدہ ہوگا’۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ نریندر مودی بنام اروند کیجریوال یا راہل گاندھی ہوتا ہے تواس سے وزیراعظم مودی کو فائدہ ہوگا’۔
ممتا بنرجی سے متعلق یہ بات کہی
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، جب اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اویسی سے پوچھا گیا کہ کیا مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی وزیراعظم مودی کے خلاف ایک چہرہ ہوستی ہیں، اس پر اسدالدین اویسی نے کہا، ‘ممتا بنرجی (حال ہی میں) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ کرتی ہیں، اس لئے ان کو کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ چہرہ ہوسکتی ہیں یا نہیں۔ یہ کوئی یقینی نہیں ہے کہ انہیں وزیراعظم کے خلاف لڑنا چاہئے یا نہیں’۔ قابل ذکر ہے کہ ممتا بنرجی نے پہلے سبھی اپوزیشن وزرائے اعلیٰ کو ایک ساتھ آنے اور 2024 لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Supreme Court: سپریم کورٹ نے جبراً مذہب تبدیلی کو بتایا سنگین مسئلہ، کہا- اسے سیاسی نہ بنائیں
عام آدمی پارٹی نے کیا یہ بڑا دعویٰ
واضح رہے کہ سال 2019 میں اپوزیشن نے مودی حکومت کو بے دخل کرنے کے لئے ایک عظیم اتحاد بنایا تھا۔ حالانکہ اتحاد اپنے مقصد میں ناکام رہا اور آخرکار الیکشن میں ملی شکست کے بعد یہ ٹوٹ گیا۔ ابھی سال 2024 کے الیکشن میں ایک سال کا وقت باقی ہے، لیکن سبھی سیاسی جماعتوں نے الیکشن کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن پرتوجہ مرکوزکرنے کے ساتھ، عام آدمی پارتی نے حال ہی میں دعویٰ کیا کہ 2024 لوک سبھا الیکشن کی لڑائی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اوروزیراعظم مودی کے درمیان ہوگی۔ عام آدمی پارٹی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی اور وزیراعظم مودی، دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، قومی دارالحکومت دہلی میں ان کے اقتدارکے ماڈل اور ملک میں عام آدمی پارٹی کے بڑھتے ہوئے انتخابی اثر سے پریشان ہوگئے ہیں۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…