قومی

Asaduddin Owaisi On Arif Mohammed: گورنر عارف محمد خان نے یکساں سول کوڈ کی حمایت کی،اسد الدین اویسی نے بنا یا نشانہ

Asaduddin Owaisi On Arif Mohammed:ملک بھر میں یکساں سول کوڈ کی بحث زور پکڑتی جا رہی ہے۔ کچھ لوگ یو سی سی کی حمایت میں ہیں اور کچھ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کئی بار یو یکساں سول کوڈ  کی حمایت میں بیانات دے چکے ہیں۔ اس کو لے کر اب کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ اسد الدین اویسی نے کہا، “ایک گورنر کے طور پر انہیں حکومت کی تعریف نہیں کرنی چاہئے، انہیں گورنر شپ سے استعفیٰ دے کر سرکاری طور پر بی جے پی میں شامل ہو جانا چاہئے اور اس کے بعد وزیر اعظم نریند مودی اور ان کی حکومت کی تعریف کرنی چاہئے۔

عارف محمد خان کا جوابی حملہ

عارف محمد نے بھی اویسی کے بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنی تشویش کا اظہار کر رہا ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔ لوگ جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں، حکومت کو اس کا علم ہو گا اور حکومت ان تمام حساسی پہلؤں کو ذہن میں رکھے گی۔ لوک سبھا انتخابات کویکساں سول کوڈ سے جوڑنے پر انہوں نے پوچھا، “کیا میں 1986 میں الیکشن لڑ رہا تھا جب میں نے اسی معاملے پر حکومت سے استعفیٰ دیا تھا؟”

عارف محمد خان یو سی سی کے حق میں

درحقیقت کیرالہ کے گورنر اور سابق مرکزی وزیر عارف محمد خان نے کہا تھا کہ یو سی سی کسی کے مذہب کو نشانہ نہیں بناتی، بلکہ یہ ملک کے تمام شہریوں کے لیے یکساں قوانین کی بات کرتی ہے۔ اس کے بعد یو سی سی کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے مسلم پرسنل لا بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

3 hours ago