بھارت ایکسپریس۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی کے سرکاری بنگلے کا کسی نے شیشہ توڑ دیا ہے۔ اتوار شام 5 بجے اسدالدین اویسی کے سرکاری بنگلے میں موجود کیئر ٹیکر نے شکایت دی کہ کسی نے اسدالدین اویسی کے بنگلے کا شیشہ توڑ دیا ہے۔ اس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈی سی پی نئی دہلی کے مطابق، ابھی معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔
اتوارکی شام کا حادثہ
پولیس کے مطابق، اتوارشام تقریباً 5 بجے کسی نے 34 اشوکا روڈ واقع اسدالدین اویسی کے گھر کے گیٹ کا شیشہ توڑ دیا ہے۔ پی سی آر کو ملی کال کے بعد موقع پر ڈی سی پی، اے سی پی اورایس ایچ او پہنچے۔ اویسی کے بنگلے کے نوکر روہت نے بتایا کہ جب کتا اندر سے بھونکنے لگا تو میں نے باہرجاکر دیکھا۔ دیکھنے پر پتہ چلا کہ کھڑکی کا شیشہ ٹوٹا ہوا ہے۔ روہت نے اس کے بعد آس پاس کافی تلاش کیا، لیکن کوئی دکھائی نہیں دیا۔
پہلے بھی ہوچکی ہے پتھر بازی
آپ کو بتادیں کہ پہلے بھی کئی مواقع پراسدالدین اویسی کے گھر پر حملے کے معاملے سامنے آتے رہے ہیں۔ کچھ ماہ پہلے ان کے گھر پر ہوئی پتھربازی میں کھڑکیوں کے شیشے توڑے گئے تھے۔ اسی سال فروری میں ان کے گھرپر پتھربازی ہوئی تھی۔ اس کے بعد اویسی نے ٹوئٹ کرکے کہا تھا، ’’میری رہائش گاہ پر پھر سے حملہ ہوا ہے۔ 2014 کے بعد یہ چوتھا حادثہ ہے۔ جے پورسے لوٹا تو گھریلو نوکرنے بتایا کہ کچھ بدمعاشوں نے پتھراؤ کیا۔ دہلی پولیس کو انہیں فوراً پکڑنا چاہئے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
چھٹی گارنٹی کے تحت تمام بلاکس میں ڈگری کالجز اور تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں…
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت نے منگل کو بی جے پی…
یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…
ہندوستان اور نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں…
پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی…
امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…