ٹیلی ویژن چینلوں کے سیلف ریگولیشن کے “غیر موثر” ثابت ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے پیر کو کہا کہ وہ اس طرح کے ریگولیشن کو مضبوط بنانے کے لیے رہنما خطوط جاری کریں گے۔ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچوڑ کے ساتھ جسٹس پی ایس نرسمہا اور منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے کہا کہ جب تک قوانین کو سخت نہیں بنایا جاتا،تب تک ٹیلی ویژن چینلوں پر ان کی تعمیل کرنے کی کوئی مجبوری نہیں ہے۔ بنچ نے نیوز براڈکاسٹر ایسوسی ایشن (این بی اے) کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی پر نیوز چینلز پر عائد 1 لاکھ روپے کے موجودہ جرمانے کے بارے میں مزید تجاویز طلب کی ہے۔
سی جے آئی چندرچوڑ نے سوال کیا کہ آپ کہتے ہیں کہ ٹی وی چینلز خود سے احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ عدالت میں کتنے لوگ آپ کی اس بات سے متفق ہوں گے۔ ہر کوئی بے خوف ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس نے سوال پوچھا کہ آپ کتنا جرمانہ لگاتے ہیں ؟ ایک لاکھ ۔ ایک چینل ایک دن میں کتنا کماتا ہے؟ جب تک آپ قوانین کو سخت نہیں کرتے کسی بھی ٹی وی چینل پر عمل کرنے کی کوئی مجبوری نہیں ہے۔ کسی بھی خلاف ورزی پر اگر ایک لاکھ جرمانہ ہے تو پھر انہیں کون روکتا ہے؟
بنچ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈھانچے کو مضبوط کرنے پر غور کررہے ہیں ۔عدالت نے کہا کہ ہم ڈھانچے کو مضبوط کریں گے ۔ ہم نے اپ لنکنگ اور ڈاون لنکنگ کے گائیڈ لائنز بھی دیکھے ہیں ،ہم بمبئی ہائیکورٹ کے فیصلے میں تبدیلی کریں گے لیکن اب ہم ضابطے کو مضبوط کریں گے ۔ اس لئے عدالت نے این بی اے گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلوں پر لگائے گئے ایک لاکھ کے موجودہ جرمانہ پر تجاویز طلب کی ہے۔بنچ نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ اس عدالت کو اس بات پر غور کرنا ہوگا کی کیا سیلف ریگولیٹری سسٹم تیار کرنے کیلئے اٹھائے گئے قدم کو ڈھانچے کے سلسلے میں مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
عدالت نے نیوز براڈکاسٹرس ایسوسی ایشن (این بی اے) کی طرف سے پیش سینئر وکیل اروند داتار کو ٹی وی چینلوں کے سیلف ریگولیٹری سسٹم پر جسٹس اے کے سکری اور آر وی رویندرن نے تجاویز بھی مانگے کا حکم دیا ہے۔ بنچ نے کہا کہ داتار جسٹس سکری اور رویندرن سے تجاویز مانگیں گے تاکہ اسے عدالت کے سامنے پیش کیا جاسکے۔ مرکز کو اس کا جواب داخل کرنا ہوگا۔
عدالت ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف این بی اے کی طرف سے دائر کی گئی اپیل کی سماعت کر رہی تھی جس میں ٹی وی چینلز کے سیلف ریگولیٹری سسٹم میں کمی کے بارے میں منفی مشاہدات بھی شامل تھے۔بنچ نے کہا کہ وہ بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو موافقت دے گا، لیکن اب ضابطوں کو مضبوط کرے گا، رپورٹ میں کہا گیا ہے۔جب کہ سینئر وکیل اروند داتار، نیوز براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (این بی اے) کی طرف سے ٹی وی چینلز کے خود ضابطے پر زور دیتے ہوئے پیش ہوئے، اور یہ کہا کہ اس پر کوئی کنٹرول نہیں ہونا چاہیے ۔ عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے ضابطے کو موثر ہونا چاہیے۔جب کہ ہم تعریف کرتے ہیں کہ خود ضابطہ ہونا ضروری ہے لیکن سیلف ریگولیشن کو موثر ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے سابق جج کا ہونا کافی نہیں ہے۔ وہ بھی ضابطے کے پابند ہیں۔ آپ اپنے ضوابط کو مزید موثر بنانے کے لیے کس طرح کا راستہ اختیار کرتے ہیں؟
واضح رہے کہ 2021 میں مشہور فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں اس وقت جس انداز میں میڈیا ٹرائل چلا تھا اور جس طرح سے میڈیا نے اس کیس کو عوام تک پیش کرنے کی کوشش کی تھی اسی میڈیا ٹرائل کے خلاف بمبئی ہائیکورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی جس میں میڈیا ٹرائل پر روک لگانے کی اپیل کی گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے اس وقت میڈیا ٹرائل پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نیوز براڈ کاسٹرس ایسوسی ایشن کی طرف سے وضع کردہ سیلف ریگولیٹری میکانزم کی تنقید کرتے ہوئے ضابطے کو غیر موثر بتایا تھا اور بہت ہی سخت انداز میں اس میکانزم کی تنقید کی تھی جس پر این بی ڈی اے نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے تنقیدی مشاہدات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،جس پر آج سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اب ریگولیٹری سسٹم کو مضبوط کرنے کی بات کہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…