عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے دوسری فہرست جاری کردی ہے۔
Arvind Kejriwal Resignation: عام آدمی پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی (PAC) کی میٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ یہ میٹنگ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ AAP میٹنگ کے بعد وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ AAP لیڈر اور موجودہ کابینہ کے وزراء اس میں موجود رہے۔ سی ایم کیجریوال نے تمام لیڈروں سے ون ٹو ون فیڈ بیک لیا۔ Legislative Party کا اجلاس کل ہوگا۔ اس اجلاس میں وزیراعلیٰ کے نام کا فیصلہ کیا جائے گا۔
کل وزیر اعلی کے نام کا اعلان کریں گے – سوربھ بھاردواج
سوربھ بھردواج نے کہا کہ ون ٹو ون میٹنگ ہوئی ہے، اس لیے کسی کو دوسرے کے نام کی تجویز کا علم نہیں ہے۔ سب کو اپنا نام ہی پتہ ہے جو اس نے تجویز کیا ہے۔ جب ان سے نام کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس کا اعلان کل قانون ساز پارٹی کے اجلاس کے بعد کریں گے۔
سی ایم کے چہرے پر سسپنس برقرار
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کجریوال کے بعد دہلی کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ فی الحال اس سوال پر سسپنس برقرار ہے۔ ملک کے دارالحکومت کے سیاسی گلیاروں میں جہاں ایک طرف عام آدمی پارٹی کے تقریباً پانچ بڑے لیڈروں کے نام وزیراعلیٰ کے امیدوار کی دوڑ میں سرفہرست ہیں ،وہیں دوسری طرف یہ بھی سامنے آیا کہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کون اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں- Next CM of Delhi: دہلی کا نیا سی ایم کون ؟ آتشی،کیلاش یا سنیتاکجریوال، جانئے کس کی کھل سکتی ہے قسمت
-بھارت ایکسپریس
سی جے پی لیڈر سورو داس اور آشوتوش رانکا نے اپنی عدالتی حراست کے خلاف…
عرضداشت میں اس بات پرخصوصی زوردیا گیا ہے کہ مسجد اوراس کے آس پاس آباد…
لکھنؤ کے شیوا شرما کی موت کے معاملے میں مفرور شردھا دوبے کو اتر پردیش…
حکومت کا خیال ہے کہ بھارت-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات…
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے جامع منصوبہ…
وزیر اعظم نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے خیالات کا اظہار…