انٹرٹینمنٹ

Salman Khan: سلمان خان کے نام پر چل رہا ہے اسکینڈل، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ بھی بن جائیں اس کے شکار ؟

دھوکہ باز ہمیشہ موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے سپر اسٹارز کے نام پر اس سے قبل بھی کئی بار اسکیم سامنے آچکے ہیں ،لیکن اب ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے ،جس میں بالی ووڈ کے بھائی جان کے مداحوں کو ان کے شو کے ٹکٹ بیچنے کے نام پر لوٹا جا رہا ہے۔ سلمان خان اکثر بیرون ملک اپنے شوز کرتے ہیں اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ اسکیمر نے ان کے مداحوں کو دھوکہ دینا شروع کر دیا ہے۔ سلمان خان کے منیجر نے ایک پوسٹ کر کے لوگوں کو اس بارے میں خبردار کیا ہے۔

سلمان کے نام پر دھوکہ دہی جاری ہے

بھائی جان کے مداحوں کا ان پر پوری طور پر اعتمادہے  اور سلمان خان کی امیج کے مطابق مداح ان سے جڑی کسی بھی چیز پر آسانی سے اعتماد کر لیتے ہیں۔ پیر کو سلمان خان کے منیجر جارڈی پٹیل نے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے سلمان خان کے امریکہ میں ہونے والے شو کی فرضی  پوسٹ شیئر کی اور لوگوں سے کہا کہ وہ اسکیمرس کے چنگل میں نہ آئیں۔

اسکرین شاٹ دکھا کر منیجر کھولی پول

پٹیل نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے ،جس میں ٹکٹ بکنگ پلیٹ فارم نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان آرلنگٹن تھیٹر میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس میں سلمان خان کی ایک تصویر بھی دکھائی گئی ہے، جس میں وہ مائیک پر مداحوں سے خطاب کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے جارڈی نے انسٹاگرام پر لکھا – ٹکٹ نہ خریدیں۔ سلمان خان سال 2024 میں امریکہ میں اپرینس نہیں دینے والے  ہے۔ معلوم ہو کہ ہندوستان کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی سلمان خان کی زبردست فین فالوونگ ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Karnataka Accident: کرناٹک کے اتر کنڑ ضلع میں دردناک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک، 17 زخمی، کئی کی حالت تشویشناک

پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…

22 minutes ago

India’s annual coffee exports: گزشتہ 4 سالوں میں ہندوستان کی کافی کی سالانہ برآمدات دوگنی ہوکر $1.3 بلین ہوگئی

ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…

43 minutes ago

Bokaro Encounter: جھارکھنڈ کے بوکارو میں انکاؤنٹر، سیکورٹی فورسز نے دو نکسلیوں کو کیا ڈھیر، دو پولیس اہلکار ہوئے زخمی

ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…

52 minutes ago

Govt disburses ₹1,596 cr in six PLI schemes: حکومت نے رواں مالی سال اپریل سے ستمبر کے دوران چھ پی ایل آئی اسکیموں میں 1,596 کروڑ روپے کئے تقسیم

حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…

54 minutes ago

Delhi Elections 2025: مسلم اکثریتی مٹیا محل میں ’امیدوار‘ اہم، بی جے پی اورکانگریس کیلئے ’عآپ‘ بڑا چیلنج

2015 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں، عام آدمی پارٹی کے عاصم احمد خان نے مٹیا…

1 hour ago