جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں فوج کے کرنل، میجر اور ڈی ایس پی شہید ہو گئے ہیں ۔ ہندوستانی فوج نے یہ اطلاع دی ہے۔ اس سے قبل ایک پولیس افسر نے بتایا کہ بدھ کی صبح اننت ناگ کے گڈول علاقے میں چھپے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہواتھا۔ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلسل تصادم جاری ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کو ہی راجوری میں سیکورٹی فورسز نے ایک انکاؤنٹر کے دوران ایک اور دہشت گرد کو مار گرایاہے۔ اس کے ساتھ ہی راجوری ضلع کے دور افتادہ نرلا گاؤں میں تین روزہ آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔اننت ناگ میں شہید ہونے والوں میں کرنل منپریت سنگھ ،میجر آشیش دھونچک اور ڈی ایس پی ہمایوں کا نام شامل ہے ،جنہوں نے ملیٹنٹوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی اس مشن میں اپنی شہادت پیش کی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ آج صبح جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکر ناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کے بعد فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے افسران زخمی ہو گئے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل ہینڈل پر جموں و کشمیر پولیس نے پوسٹ کیا کہ اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں ایک انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ فوج اورجموں و کشمیر پولیس کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات اس کے بعد میں آئیں گی۔
اننت ناگ انکاونٹر میں شہید ہوئے جوانوں کی جسد خاکی پر جموں کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے پھولوں کا مالا ڈال کر خراج پیش کیا وہیں جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی شہید جوانوں کو خراج پیش کی۔ ادھر کانگریس پارٹی کی جانب سے ا س واقعے پر دکھ کا اظہا رکرتے ہوئے کہا گیا کہ اس خبر نے پورے ملک کو سوگورا کردیا ہے ۔ ہمارے جوان ملک کی سلامتی کی خاطر ہم سے دور ہوگئے ۔ ان کی قربانی کبھی بھی رائیگاں نہیں جائے گی۔
جموں و کشمیر کے راجوری میں پاکستانی دہشت گرد مارا گیا
ایک مشتبہ پاکستانی دہشت گرد منگل کو دور افتادہ نرلا گاؤں میں ایک انکاونٹر میں مارا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں فوج کا ایک سپاہی اور فوج کے ڈاگ یونٹ کی چھ سالہ خاتون لیبراڈور کینٹ بھی شہید جبکہ تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
اس سال کتنے دہشت گرد مارے گئے؟
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق راجوری اور پونچھ کے سرحدی اضلاع میں اس سال انکاؤنٹرس میں تقریباً 26 دہشت گرد مارے گئے اور 10 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ زیادہ تر دہشت گرد سرحد پار سے اس طرف داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے مارے گئے۔
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…