قومی

Madhya Pradesh News: نمیبیا سے آئے ایک اور چیتے کی موت،پوسٹ مارٹم کے بعد آئے گی چیتا شرویہ کے موت کی اصل وجہ

کنو نیشنل پارک سے آج پھر ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ چیتا شوریہ کی یہاں موت ہوگئی ہے۔ کنو میں اب تک دس چیتوں کی موت ہوچکی ہے ، ان میں سات چیتے اوراس کے تین بچے شامل ہیں۔ لائین پروجیکٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ چیتا شوریہ کی آج سہ پہر تقریباً 3.15 بجے موت ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کا پتہ چل سکے گا۔

لائین پروجیکٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ چیتا شوریہ کی موت آج دوپہر 3.15 بجے کے قریب  ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چیتا شوریہ کی موت کی وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ صبح تقریباً 11 بجے مانیٹرنگ ٹیم نے چیتا شوریہ کو بے ہوشی کی حالت میں پایا۔ چیتا کو بچانے کی کوشش کی گئی لیکن چیتا شوریہ کی جان نہ بچائی جا سکی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ نمیبیا اور جنوبی افریقہ سے کونو نیشنل پارک میں 20 چیتے لائے گئے تھے۔ اب تک کنو کے 10 تیندوے مر چکے ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago