اداکار سے دستخط کرائے گئے
اتنا ہی نہیں اداکارنے اس انٹرویو کے دوران ایک اورحیران کن انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے اب میڈیا کے سامنے ریویل کیا ہے کہ ان سے کچھ پیپرس پردستخط لئے گئے، جس کی وجہ سے وہ اب تنیشا شرما کے بارے میں کچھ بھی نہیں لکھ سکتے۔ اسی وجہ سے شیزان خان نے تنیشا کی برسی پرکچھ بھی نہیں لکھا تھا۔ ان کاغذوں پران کے دستخط لینے کا مقصد یہ تھا کہ سامنے والی پارٹی کو ایسا لگتا تھا کہ شیزان خان ہمدردی اور فیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے اداکار سے پیپرس سائن کروائے اور اب وہ نہ تو تنیشا شرما کا نام لے سکتے ہیں اور نہ ہی ان کی کوئی تصویر شیئر کرسکتے ہیں۔
عام زندگی جینے کے لئے ترس گئے اداکار
واضح رہے کہ اس سے پہلے شیزان خان شاعری کے ذریعہ اپنی کواسٹارکو یاد کرتے تھے۔ اب انہوں نے بتایا ہے کہ اس حادثے کے بعد ان کی اوران کی فیملی کی زندگی پوری طرح سے پلٹ گئی ہے۔ ان کو اب ایسا محسوس کروایا جاتا ہے کہ وہ خوشیاں نہیں مناسکتے اور ان کے پاس یہ سب کرنے کا حق ہی نہیں ہے۔ وہ سوشل میڈیا پربھی کسی سیلبریشن کا پوسٹ شیئر نہیں کرسکتے جبکہ سامنے والے اپنے کتے تک کا برتھ ڈے سیلبریٹ کر رہے ہیں۔ شیزان خان کو ایسا لگنے لگا ہے جیسے ان سے اوران کی فیملی سے ایک عام زندگی (نارمل لائف) جینے کا حق چھین لیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔