بھارت ایکسپریس۔
بہارعظیم اتحاد (مہا گٹھ بندھن) میں سیٹوں کی تقسیم ہوگئی ہے۔ پٹنہ میں آرجے ڈی دفترمیں مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دہلی میں آرجے ڈی اور کانگریس لیڈران کے درمیان تین دنوں تک کافی غوروخوض کے بعد ضابطے اورشرطوں کے ساتھ فارمولہ طے ہوا ہے۔ بہارراشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کو 26، کانگریس کو 9 سیٹ ملی ہے جبکہ لیفٹ کے کھاتے میں 5 سیٹیں گئی ہیں۔ لیفٹ کوجو 5 سیٹیں ملی ہیں۔ اس میں سی پی آئی ایم ایل کو تین، سی پی آئی بیگوسرائے اورسی پی ایم کوکھگڑیا کی سیٹ ملی ہے۔
الائنس میں پورنیہ سیٹ آرجے ڈی کے کھاتے میں چلی گئی ہے۔ یعنی اس سیٹ پربیما بھارتی کا لڑنا طے ہے۔ اب پپو یادوکے سامنے دومتبادل بچتا ہے۔ یا تو وہ آرجے ڈی امیدوارکوحمایت دیں یا آزاد امیدوارکے طورپرالیکشن لڑیں۔ حالانکہ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ سیمانچل کوسی جیت کرملک میں کانگریس حکومت بنائیں گے۔ پورنیہ میں کانگریس کا جھنڈا لہرائیں گے۔ راہل گاندھی کوپردھان منتری بنائیں گے۔
آرجے ڈی کے حصے میں 26 سیٹیں
بہارمیں جن 26 سیٹوں پرآرجے ڈی لڑے گی، ان میں اورنگ آباد، مدھے پورہ، گیا، جمئی، نوادا، سارن، پاٹل پتر، بکسر، اجیارپور، جہان آباد، دربھنگہ، بانکہ، ارریا، مونگیر، سیتا مڑھی، جھنجھارپور، مدھوبنی، سیوان، حاجی پور، والمیکی نگر، مشرقی چمپارن، سپول، شیوہر، ویشالی، گوپال گنج اور پورنیہ شامل ہے۔ جبکہ کانگریس کے کھاتے میں جو9 سیٹیں گئی ہیں۔ ان میں کشن گنج، کٹیہار، سمستی پور، پٹنہ صاحب، ساسا رام، مغربی چمپارن، مظفرپور، بھاگلپور، مہاراج گنج شامل ہیں۔ وہیں سی پی آئی ایم ایل کو تین سیٹ آرا، نالندہ اورکاراکاٹ دی گئی ہے جبکہ سی پی آئی کو ایک سیٹ بیگو سرائے دی گئی ہے۔ سی پی ایم کو ایک سیٹ کھگڑیا دی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ایگزٹ پول کے بعد جھارکھنڈ میں این ڈی اے میں شامل پارٹیوں اور مہاراشٹر میں…
افتتاحی اجلاس کے بعد پیئرٹ ٹروپ کی پیشکش ڈرامہ ’سرسید‘ تحریرو ہدایت ڈاکٹر محمد سعید…
وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13 فلسطینیوں کواسرائیلی فوج نے قتل…
جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں کے لیے 13 اور 20 نومبر کو دو مرحلوں میں…
ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 9 میں سے 6 سیٹیں مل رہی…
ووٹنگ کے بعد سامنے آنے والے ایگزٹ پولز کے نتائج صرف اندازے ہیں۔ ووٹوں کی…