اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے بعد خالی ہونے والی اسمبلی سیٹوں پر بدھ کو ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ کل 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ ان 9 سیٹوں کے حوالے سے ایگزٹ پول بھی سامنے آگیا ہے۔ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 9 میں سے 6 سیٹیں مل رہی ہیں اور سماجوادی پارٹی کو 3 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ بتادیں کہ جے وی سی کے ایگزٹ پول میں بی جے پی کو 6، ایس پی کو 3 سیٹیں مل رہی ہیں، جب کہ دیگر کو ایک بھی سیٹ نہیں مل رہی ہے۔
سیسماؤ میں ایس پی کی جیت، غازی آباد میں بی جے پی
ووٹنگ کے دوران سیسماؤ میں کافی ہنگامہ ہواتھا۔ یہاں سے سماجوادی پارٹی نے نسیم سولنکی کو اپنا امیدوار بنایا تھا اور سریش اوستھی بی جے پی کے امیدوار تھے۔ ایگزٹ پول نے اس سیٹ پر ایس پی کی جیت ظاہر کی ہے۔ غازی آباد میں بی جے پی کو کامیابی مل رہی ہے۔ سنجیو شرما یہاں جیت رہے ہیں۔ وہیں ایس پی کے سنگھ راج جاٹاو اور بی ایس پی کے پرمانند گرگ ہار رہے ہیں۔
کرہل اور کندرکی کا ایگزٹ پول
بی جے پی امیدوار سچسمیتا موریہ کی ماجھوان اسمبلی سیٹ سے جیتنے کی امید ہے۔ یہاں بھی ایگزٹ پول نے ایس پی اور بی ایس پی کی شکست ظاہر کی ہے۔ ایگزٹ پول کندرکی اسمبلی سیٹ پر ایس پی کے حاجی رضوان کی جیت کی پیشن گوئی کر رہے ہیں۔ یہاں بی جے پی کو شکست ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ کرہل سیٹ پربھی سماج وادی پارٹی کو جیت مل رہی ہے۔ ایگزٹ پول پر یقین کیا جائے تو ایس پی امیدوار تیج پرتاپ یادو کی جیت یقینی سمجھی جارہی ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی امیدوار انوجیش یادو کو شکست کا منہ دیکھنا پڑ سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…
پی ڈبلیو سی کے مطابق، میکرو اکنامک نقطہ نظر سے، ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی،…