بھارت ایکسپریس۔
Andhra Pradesh NDA Seat Sharing Formula Final: لوک سبھا الیکشن 2024 میں آندھرا پردیش میں بی جے پی، ٹی ڈی پی اور جن سینا ساتھ مل کرالیکشن لڑے گی۔ اس کے لئے سیٹ شیئرنگ کا ممکنہ فارمولہ بھی سامنا آگیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس کا رسمی اعلان ہونا باقی ہے۔ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی اورجن سینا 25 لوک سبھا سیٹوں میں 8 سیٹوں پرمل کرالیکشن لڑے گی۔ جبکہ اسمبلی میں یہ نمبر30 کا ہے۔
جانکاری کے مطابق، راجدھانی امراوتی میں بی جے پی اپنا ایک نمائندہ بھیج کرچندرا بابو نائیڈوکی گھرواپسی کرائے گی۔ واضح رہے کہ چندرا بابو نائیڈوگزشتہ تین دنوں سے دہلی میں ڈیرا ڈالے ہوئے تھے۔ سیٹیں طے ہونے کے بعد وہ جے پی نڈا سے ملاقات کریں گے۔ اس سے پہلے 7 مارچ کومرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اوربی جے پی صدر جے پی نڈا کے ساتھ چندرا بابونائیڈواورجن سینا کے پون کلیان نے دہلی میں میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ میں الائنس اور سیٹ شیئرنگ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
آندھرا پردیش میں ساتھ ہوتے ہیں لوک سبھا-اسمبلی الیکشن
واضح رہے کہ آندھرا پردیش میں لوک سبھا اوراسمبلی الیکشن ساتھ ساتھ ہوتے ہیں۔ ایسے میں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق تاخیرہو رہی تھی۔ وہیں کچھ سیٹوں پرامیدواری سے متعلق بی جے پی اور ٹی ڈی پی میں اختلاف بھی تھا۔ جانکاروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن میں 25 میں سے 6 سیٹوں پرالیکشن لڑنا چاہتی تھی۔ جبکہ ٹی ڈی پی 4 سیٹیں دینا چاہتی تھی۔ ایسے میں یہ فارمولہ طے ہوا کہ بی جے پی اور جن سینا 8 لوک سبھا سیٹ اور 30 اسمبلی سیٹوں پرمل کرالیکشن لڑیں گی۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…