قومی

International Drugs Trafficking Investigation Case: این سی بی نے کیا جعفر صادق کوگرفتار ، تین سالوں میں منشیات کی 45 کھیپ بین الاقوامی مارکیٹ میں پہنچائی

International Drugs Trafficking Investigation Case: این سی بی نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے منشیات کی بین الاقوامی اسمگلنگ کے تفتیشی کیس کے سلسلے میں تامل ناڈو میں مقیم منشیات کے مبینہ ڈیلر جعفر صادق کو گرفتار کیا ہے۔تامل فلموں کے پروڈیوسر صادق کو حال ہی میں حکمراں ڈی ایم کے نے پارٹی سے نکال دیا تھا۔ جعفرصادق ڈی ایم کے کے این آر آئی ونگ کے چنئی ویسٹ کے ڈپٹی آرگنائزر تھے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے انہیں  (جعفر صادق)بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پھیلے ہوئے بین الاقوامی منشیات کی سمگلنگ نیٹ ورک کا “ماسٹر مائنڈ اور کنگ پن” قرار دیا ہے۔

ڈی ایم کے نے جعفر کو پارٹی سے نکال دیا

ڈی ایم کے نے حال ہی میں فلم پروڈیوسر اور چنئی ویسٹ کے سب آرگنائزر(این آر آئی ونگ) جعفر صادق کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ ڈی ایم کے نے اتوار کو کہا کہ جعفر صادق کو پارٹی کو بدنام کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے پارٹی سے  نکالا گیا تھا۔

منشیات کیسے پکڑی گی

قابل ذکر بات یہ ہےکہ  این سی بی کو نیوزی لینڈ کے کسٹمز حکام اور آسٹریلیا کی پولیس سے خبر ملی تھی کہpseudoephedrine منشیات کی بڑی مقدار خشک ناریل کے پاؤڈر میں چھپا کر دونوں ممالک میں  پہنچ رہی ہے۔ امریکہ کی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک تک منشیات پہنچنے کا ذریعہ دہلی ہے۔ اس کے بعد پولیس اور این سی بی کے اہلکاروں نے مغربی دہلی میں چھاپے مارے اور ڈرگس  کے ساتھ تین لوگوں کو 50 کلو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا۔

ملزم جن کی شناخت مکیش، مجیب الرحمان اور اشوک کمار کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں  نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ تین سالوں میں منشیات کی 45 کھیپ بین الاقوامی مارکیٹ میں پہنچائی ہے۔ ان کا وزن 3500 کلو ہے اور قیمت 2000 کروڑ روپے ہے۔ جب این سی بی نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کی تو معلوم ہوا کہ منشیات کے اس بین الاقوامی کارٹیل کا ماسٹر مائنڈ کوئی اور نہیں بلکہ تامل فلم پروڈیوسر جعفر صادق ہے۔

 

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

1 hour ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago