-بھارت ایکسپریس
جگن موہن ریڈی کی پارٹی وائی ایس آر کانگریس نے مودی حکومت کی حمایت کی۔
آندھرا پردیش (Andhra Pradesh) کی راجدھانی میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب ریاست کی راجدھانی امراوتی نہیں ہوگی۔ وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی (Chief Minister Jagan Mohan Reddy) نے منگل کے روز اس سے متعلق بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وشاکھا پٹنم (Visakhapatnam) کو جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش کی نئی راجدھانی کے طور پر جانا جائے گا۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، آندھرا پردیش کے لئے ایک نئی راجدھانی کا اعلان 9 سال بعد ہوا ہے، جب تلنگانہ ریاست کو اس کے علاقے سے الگ کیا گیا تھا اور حیدرآباد کو اس کی راجدھانی کے طور پر دیا گیا تھا۔ دہلی میں ایک پروگرام میں وائی ایس آر کانگریس سربراہ جگن موہن ریڈی نے کہا، ‘میں آپ کو وشاکھا پٹنم میں مدعو کرتا ہوں، جو آنے والے دنوں میں ہماری راجدھانی بننے جا رہا ہے۔ میں خود بھی آنے والے مہینوں میں وشاکھا پٹنم میں شفٹ ہوجاؤں گا’۔
وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی نے کہا کہ ہم ایک عالمی سربراہی اجلاس کا انعقاد کر رہے ہیں۔ یہ 3 اور4 مارچ کو وشاکھا پٹنم میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ میں اس موقع پر آپ سبھی کو ذاتی طور پرعالمی سربراہی اجلاس میں مدعو کر رہا ہوں۔ آپ سبھی سے گزارش ہے کہ آپ نہ صرف یہاں آئیں بلکہ بیرون ممالک میں اپنے ساتھیوں کے سامنے اس سے متعلق ایک اچھا اور ایک مضبوط موقف بھی رکھیں۔
قابل ذکر ہے کہ وہ دہلی میں بین الاقوامی سفارتی اتحاد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں آئیں اوردیکھیں کہ آندھرا پردیش ریاست میں تجارت کرنا کتنا آسان ہے۔
-بھارت ایکسپریس
اس کارروائی کے حوالے سے وزارت نے کہا ہے کہ عمر فاروق کی سربراہی میں…
پی ایم مودی نے ماریشس میں بہار کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں بہار…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ہندوستان کے مغربی حصوں میں…
گزشتہ ہفتہ ای سی آئی کی ایک کانفرنس کے دوران ، چیف الیکشن کمشنر گیانیش…
اس ماہ کے شروع میں، امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کے لیے ایک سفری…
لوک سبھا اسپیکر نے اپنے خط میں لکھا کہ اس اہم کام کیلئے کالکی دھام…