قومی

Delhi: درجہ 12 کے طالب علم کا چھریوں کے وار سے قتل، دو گروپوں میں لڑائی میں طالب علم ہلاک، پولیس کر رہی ہے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک

Delhi: راجدھانی دہلی میں جرائم کی وارداتوں کا گراف بڑھتا جا رہا ہے۔ جنوب مشرقی دہلی کے اوکھلا علاقے میں ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں دو گروپوں کے درمیان لڑائی میں 12ویں جماعت کے ایک طالب علم کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا، پیر کی دوپہر طالب علموں کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی نے پرتشدد شکل اختیار کر لی، جس میں ایک طالب علم پر تیز دھار چاقو سے حملہ کیا گیا۔جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے کے بعد اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔

پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے لیکن ابھی تک مجرم پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ معلومات کے مطابق طالب علم کی عمر 18 سال تھی اور وہ کالکاجی اسکول میں پڑھتا تھا۔

طلباء کے دو گروپوں میں ہوئی تھی لڑائی

پولیس نے کہا، “ہنسراج سیٹھی پارک کے قریب طلباء کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی ہوئی، جس میں ایک لڑکے کے سینے میں مبینہ طور پر چھرا گھونپا گیا۔ اسے پورنیما سیٹھی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مجرموں کا پتہ لگانے کے لیے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیا جا رہا ہے اور مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Asaram Bapu Convicted: آسارام باپو آبروریزی معاملے میں قصور وار قرار، گجرات کورٹ نے جنسی استحصال معاملے میں سنائی سزا

مرنے والے طالب علم کا نام موہن ہے اور وہ اوکھلا فیز 2 کے جے جے آر کیمپ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتا تھا اور 12ویں جماعت کا طالب علم تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ موہن کی بہن کی کچھ دنوں میں شادی ہونی تھی لیکن اب بھائی کی موت سے شادی والے گھر میں کہرام مچ گیا ہے۔

پچھم وہار میں بھی ایک خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا گیاتھا

اس سے قبل دارالحکومت میں ایک خاتون کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ یہ واقعہ پچھم وہار کا ہے، جہاں اسکوٹی پر سوار ایک خاتون کو گولی مار دی گئی اور پھر بدمعاش خاتون کی اسکوٹی لے کر فرار ہوگیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

6 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

6 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

7 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

8 hours ago