-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے منگل کے روزمرکزی وزیرمملکت اوربی جے پی کے سینئرلیڈر پرہلاد سنگھ پٹیل سے ملاقات کی۔ ’بھارت ایکسپریس‘ کے ایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے اس دوران مرکزی وزیر مملکت برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز اور جل شکتی کو آئندہ روز لانچ ہونے والے اپنے نیوز چینل ’بھارت ایکسپریس‘ کی افتتاحی تقریب (یکم فروری) میں بطور مہمان مدعو کیا۔ ساتھ ہی سینئر صحافی اوپیندر رائے نے انہیں ’بھارت ایکسپریس‘ کے مقصد ’ستیہ، ساہس، سمرپن‘ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس‘ کا وژن دستاویز پیش کیا۔
اس سے قبل، سینئرصحافی اوپیندر رائے نے آج نوئیڈا کی پولیس کمشنر لکشمی سنگھ اوران کے شوہررکن اسمبلی راجیشورسنگھ سے ملاقات کی تھی۔ جبکہ گزشتہ روز سابق مرکزی وزیراور بی جے پی کے سینئر لیڈر پرکاش جاوڈیکر، مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکر، مرکزی وزیر مملکت پنکج چودھری، مرکزی وزیرمملکت شانتنو ٹھاکراوردہلی پردیش کے سابق صدر ورکن پارلیمنٹ منوج تیواری وغیرہ سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس دوران سینئرصحافی اوپیندررائے نے انوراگ ٹھاکراورمنوج تیواری کو یکم فروری کو لانچ ہونے والے اپنے نیوزچینل بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب (یکم فروری) میں مہمان خصوصی کے طور پرمدعو کیا تھا۔ ساتھ ہی انہیں ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقصد ’ستیہ، ساہس، سمرپن‘ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس‘ کا وژن دستاویزپیش کیا تھا۔ انہیں کمار وشواس کو اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں بھی پیش کی تھیں۔
اوپیندررائے کی قیادت میں یکم فروری کو ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک سبھی خبریں پہنچائے گا۔ اوپیندررائے کی کوشش ہے کہ میڈیا گروپ کے سبھی پلیٹ فارم کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا ٹی وی کے ساتھ ساتھ اخباراورڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا۔
-بھارت ایکسپریس
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…