بھارت ایکسپریس۔
مغل بادشاہ شاہجہاں نے اپنی محبوبہ ممتاز محل کی یاد میں آگرہ میں تاج محل بنوایا تھا۔ شاہجہاں اور ممتاز کے پیار کی نشانی تاج محل کو محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن چنئی کے ایک تاجر (بزنس مین) نے اپنی ماں کی یاد میں تاج محل جیسی ہی ایک عمارت بنوا دی۔ ماں کی یاد میں بنی اس عمارت کو لوگ دوسرا ’تاج محل‘ کہہ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پراس کی تصویر اور ویڈیو خوب وائرل ہو رہے ہیں۔ اس تاج محل جیسی نظرآنے والی عمارت کے بارے میں لوگ کافی کچھ جاننا چاہتے ہیں۔ جیسے اسے کس نے بنوایا، کیوں بنوایا، کہاں ہے اور بنوانے میں کتنا خرچ آیا؟
کون ہے ماں کے لئے تاج محل بنوانے والا بیٹا؟
تمل ناڈو کے ترورور ضلع کے رہنے والے ایک تاجر امرالدین شیخ داود صاحب نے اپنی ماں کی یاد میں اس عمارت کوتیار کروایا۔ امرالدین شیخ چنئی میں ہارڈ ویئر کا کاروبار کرتے ہیں۔ چار بہنوں میں اکیلے بھائی امرالدین اپنی ماں کے بے حد قریب تھے۔ ان کی ماں کا انتقال سال 2020 میں ہوگیا تھا۔ امرالدین چاہتے تھے کہ وہ اپنی ماں کے لئے کچھ ایسا کریں کہ پوری دنیا کے لوگ ان کی ماں کے بارے میں جان سکیں۔ امرالدین نے ماں کے لئے تاج محل کی طرح نظرآنے والی ایک عمارت بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لئے انہوں نے اپنے بلڈر دوست امیپن سے بات کی۔ عمارت بنانے کے لئے ایک ایکڑزمین خریدی۔ ماں پہلے سے ہی اپنے بچوں کے لئے کروڑوں روپئے کی دولت چھوڑ گئی تھیں۔ بچوں نے ان پیسوں کو اپنے لئے استعمال کرنے کے بجائے اسے ماں کی یاد میں بنوائی جانے والی عمارت میں خرچ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دو سال سے زیادہ وقت میں بن کر یہ عمارت تیار ہوگئی ہے۔
دو سال میں ایسے بن کر تیار ہوگیا تاج محل
امرالدین شیخ کی ماں جیلانی بی بی نے اکیلے اپنے بچوں کی پرورش کی۔ جب وہ 30 سال کی تھیں، تبھی شوہر کا انتقال ہوگیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی وہ بچوں کے لئے جینے لگیں۔ بچوں نے ماں کی جدوجہد اپنے آنکھوں سے دیکھی ہے۔ ماں کے انتقال کے بعد انہوں نے تاج محل کی طرح نظرآنے والی عمارت بنانے کا فیصلہ کیا۔ بلڈر کی مدد سے تقریباً 200 مزدوروں اور دو سال کی محنت کے بعد اب یہ منی تاج محل بن کر تیار ہوگیا ہے۔ اسے بنانے میں تقریباً ساڑھے 5 کروڑ روپئے کا خرچ آیا ہے۔ امرالدین شیخ نے زمین اور تاج محل کی طرح نظرآنے والی اس عمارت کو ٹرسٹ کے نام کردیا ہے۔ سفید سنگ مرمر سے بنی اس عمارت کے لئے ماربل راجستھان سے منگوائے گئے۔ کوشش کی گئی کہ یہ عمارت تاج محل کی طرح ہی نظرآئے۔
منی تاج محل ہے چنئی کی یہ عمارت
امرالدیین شیخ کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی ایسا نظم کرنے جا رہے ہیں، جس سے یہاں گھومنے کے لئے آنے والوں کو مفت کھانا مل سکے۔ امرالدین شیخ اپنی ماں کی یاد میں تاج محل کی تعمیر کراکر بے حد خوش ہیں، لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں، جو ان کے اس قدم کی تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے تنقید کرنے والوں کے لئے کہا کہ جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ ماں کے لئے عمارت بناکر میں نے پیسوں کی بربادی کی ہے اور اسے بنانے کے بجائے میں غریبوں کو وہ پیسہ دے دیتا تو انہیں بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ میری ماں میرے لئے سب کچھ ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…