انٹرٹینمنٹ

Shahrukh Khan-Aryan Khan: اس شو میں پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے شاہ رخ خان اور آرین خان، گوری خان بھی کرسکتی ہیں شرکت

Shahrukh Aryan khan: بالی ووڈ کے سب سے مشہور فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر ویسے تو ان دنوں اپنی آئندہ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ سے متعلق سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ تاہم آج ان کی سرخیوں میں آنے کی وجہ سے ان کے ذریعہ ہوسٹ کیا جانے والا شو ’کافی ود کرن‘ ہے۔ سیلیبرٹی چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ جلد ہی اپنے آٹھویں سیزن کے ساتھ لوگوں کی تفریح کرنے کے لئے لوٹ رہا ہے، جس کا ناظرین کو کافی بے صبری سے انتظار رہے گا۔

ایک طرف ’کافی ود کرن‘ میں جہاں ہمیشہ کی طرح بہت سے ستارے شرکت کرنے والے ہیں، وہیں اس میں ایک باپ-بیٹے کی ایسی جوڑی بھی ہوگی، جسے فینس نے اس سے پہلے کبھی بھی ساتھ میں نہیں دیکھا ہے۔ یہ جوڑی کوئی اورنہیں بلکہ شاہ رخ خان اورآرین خان ہیں۔ یہ پہلی بار ہوگا جب کنگ خان اپنے بیٹے آرین خان کے ساتھ اپنے فینس کے سامنے نظرآئیں گے۔

’کافی ود کرن-8‘ شواس سال اگست یا ستمبر میں شروع ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔ اس شو میں پورے ملک کی کئی ہستیاں شامل ہوں۔ کرن جوہر اپنے ہاٹ اور دلچسپ چیٹ شو کے ایک نئے سیزن کے ساتھ واپسی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ شاہ رخ  خان اپنے بیٹے آرین خان کے ساتھ ’کافی ود کرن-8‘ کو زینت بھی بخشیں گے۔ ’کافی ود کرن‘ سیزن-7 میں شاہ رخ خان شامل نہیں ہوئے تھے، جس سے متعلق ناظرین نے ان کی غیرموجودگی کو کافی یاد کیا تھا۔

گوری خان بھی کرسکتی ہیں شرکت

شاہ رخ خان ’کافی ود کرن‘ کے گزشتہ سیشن میں شرکت کے لئے نہیں پہنچ سکے تھے۔ دراصل، ان دنوں کنگ خان اپنی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں کافی مصروف تھے، لیکن جو لوگ اداکار کو شو پر دیکھنے کے لئے ترس گئے تھے، ان کے لئے یہ خبر کسی خوشی سے کم نہیں ہے۔ حال ہی میں ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اور آرین خان ’کافی ود کرن‘ میں پہلی بار ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ اتنا ہی نہیں، ان دونوں کے ساتھ میں گوری خان بھی شرکت کرسکتی ہیں۔ ایسے میں ان کے فینس کے لئے یہ بڑی خبر مانی جارہی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

3 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

6 hours ago

Adani University Celebrates First Convocation: اڈانی یونیورسٹی نے پہلا کانووکیشن کا منایا جشن ، اختراع اور سماجی سرگرمیوں پر زور

اڈانی یونیورسٹی، احمد آباد نے اپنے گریجویٹس کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے اپنا پہلا…

6 hours ago