اسپورٹس

World Cup 2023: آسٹریلیا-افغانستان میچوں سے متعلق پی سی بی نے کردی بڑی سفارش، جانئے کیا ہے وجہ

ICC World Cup 2023: ونڈے عالمی کپ 2023 ہندوستان کی مزبانی میں کھیلا جائے گا۔ ابھی تک ٹورنا منٹ کا باضابطہ شیڈول جاری نہیں ہوا ہے۔ حالانکہ ڈرافٹ شیڈول سامنے آچکا ہے۔ اسی درمیان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچوں کے لئے مقام کی تبدیلی کی گزارش کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، جاری ہوئے ڈرافٹ شیڈول کے لحاظ سے پاکستان کو افغانستان کے خلاف چنئی اور آسٹریلیا کے خلاف بنگلور میں میچ کھیلنا ہے۔

پی سی بی کے تجزیہ کاروں نے مقام کی تبدیلی کی تجویز پیش کی ہے۔ تجزیہ کاروں نے کچھ تجزیہ کرنے کے بعد افغانستان اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے میچوں میں مقام کو ایک دوسرے سے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چنئی کا وکٹ اسپن کے لئے کافی مددگار مانا جاتا ہے۔ وہیں پاکستان کو ڈرافٹ شیڈول کے لحاظ سے یہاں افغانستان کے خلاف مقابلہ کرنا ہے۔

 افغانستان کے پاس راشد خان جیسے ورلڈ کلاس کے اسپنر موجود ہیں، جو پاکستان کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔ وہیں ٹیم میں نوراحمد اور مجیب الرحمٰن جیسے اسٹار اسپنر بھی موجود ہیں۔ ایسے میں اس میدان پر افغانستان آسانی سے پاکستان پر اسپنروں کی مدد سے دبدبہ بناسکتی ہے۔ اسی کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ نے مقام میں تبدیلی کی گزارش کی ہے۔ پاکستان بورڈ کے کچھ افسران کو لگ رہا ہے کہ ہندوستان نے جان بوجھ کر پاکستان کے میچ وہاں شیڈول کئے ہیں، جہاں انہیں کھیلنے میں پریشانی ہو۔

 نریندر مودی اسٹڈیم میں ہند-پاک میچ کرانا چاہتی ہے  آئی سی سی
اسی درمیان، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انکم یعنی کمائی پرزور دیتے ہوئے چاہتی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلے والا میچ نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہو۔ نریندر مودی اسٹیڈیم کی صلاحیت 100,000 کی ہے۔ حالانکہ پاکستان کرکٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ کوئی بھی وعدہ کرنے سے پہلے اپنی حکومت سے اجازت مانگیں گے۔ کوئی بھی یقین دہانی سے قبل، وہ مناسب اجازت حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2023: ایشیا کپ میں 4 میچوں کی میزبانی ملنے پر پی سی بی چیئرمین نے کیا خوشی کا اظہار، جے شاہ کی تعریف میں کہی یہ بات

’انسائڈ اسپورٹس‘ کے مطابق، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والا میچ چنئی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ پاکستان کی ٹیم اپنے باقی لیگ میچ چنئی، بنگلورو اور کولکاتا میں کھیلے گی۔ ہاں اگر، پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بناتی ہے تو دونوں کے درمیان مقابلہ نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

33 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

1 hour ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

2 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

3 hours ago