بھارت ایکسپریس۔
Mann Ki Baat: وزیراعظم نریندر مودی ’من کی بات‘ پروگرام کے تحت ملک کے باشندوں کے ساتھ سنواد کیا۔ من کی بات پروگرام کا یہ 102واں ایڈیشن تھا۔ من کی بات پروگرام مہینے کے آخری اتوار کو نشر کیا جاتا ہے، لیکن اس بار یہ آج 18 جون کو ہی کیا گیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا، عام طور پر ’من کی بات‘ ہرماہ کے آخری اتوار کو آپ کے پاس آتی ہے، لیکن اس بار یہ ایک ہفتے پہلے ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ آپ سبھی جانتے ہیں، میں آئندہ ہفتے امریکہ میں رہوں گا اور وہاں پروگرام کافی مصروف ہونے والا ہے اور اس لئے میں نے سوچا کہ میں جانے سے پہلے آپ سے بات کرلوں، اس سے بہتر کیا ہوسکتا ہے۔
بپرجائے طوفان کا کیا ذکر
بپرجائے طوفان کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ دو تین دن پہلے ہم نے دیکھا کہ ملک کے مغربی حصے میں کتنا بڑا سمندری طوفان آیا۔ تیز ہوائیں، بھاری بارش، کچھ میں سمندری طوفان بپرجائے نے بھاری تباہی مچائی ہے، لیکن کچھ کے لوگوں نے جس ہمت اور تیاری کے ساتھ اتنے خطرناک سمندری طوفان کا مقابلہ کیا، وہ بھی اتنا ہی شاندار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی دو دہائی پہلے آئے تباہ کن زلزلہ کے بعد کچھ کو کبھی نہ ابھرپانے والا کہا جاتا تھا۔ آج وہی ضلع ملک کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے اضلاع میں سے ایک ہے۔ مجھے یقین ہے کہ کچھ کے لوگ بپرجائے سمندری طوفان سے ہوئی تباہی سے تیزی سے ابھریں گے۔
سال 2025 تک ٹی بی سے پاک کرنے کا عزم: وزیراعظم مودی
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے عزم کیا ہے کہ 2025 تک ٹی بی سے پاک ہندوستان بنانے کا… ہدف بہت بڑا ضرور ہے۔ ایک وقت تھا جب ٹی بی کا پتہ چلنے کے بعد فیملی کے لوگ ہی دور ہوجاتے تھے، لیکن یہ آج کا وقت ہے، جب ٹی بی کے مریض کو فیملی کا رکن بناکر ان کی مدد کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…
یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…
قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…
سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…