قومی

Amit Shah Speaks to Uttarakhand CM: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے کی فون پر بات، صورت حال کی لی خبر

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو اترکاشی ضلع کے دھرالی علاقے میں تباہ کن بادل پھٹنے کے بعد صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی سے بات کی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک 100 سے زیادہ لوگ مبینہ طور پر لاپتہ ہیں اور بچاؤ کا کام لگاتار جاری ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ ’’اتراکھنڈ کے دھرالی (اترکاشی) میں اچانک سیلاب کے واقعہ کے بارے میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ سے بات کی اور واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔ آئی ٹی بی پی کی قریب ترین 3 ٹیمیں وہاں بھیجی گئی ہیں، اس کے ساتھ ہی این ڈی آر ایف کی 4 ٹیمیں بھی موقع پر روانہ کی گئی ہیں، جو جلد پہنچ کر بچاؤ کا کام شروع کریں گی۔‘‘

وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے تصدیق کی کہ انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیموں کو فوری طور پر متاثرہ علاقے میں پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ بچاؤ اور راحتی کاموں میں مدد کی جاسکے۔ مقامی حکام اس وقت نقصان کی حد کا اندازہ لگانے اور متاثرہ افراد کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے زمینی کام کر رہے ہیں۔ ہلاکتوں اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلات کا ابھی انتظارہے۔ دریں اثنا آئی ٹی بی پی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 16 رکنی ٹیم امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

From Teesta to Trishuli: تیستا سے تریشولی تک: ہمالیائی پن بجلی کے لیے موسمیاتی حقائق کا جائزہ کیوں ضروری ہے؟

صرف بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت اور منصوبوں کے اعداد و شمار کافی…

16 minutes ago

’Meaning of ‘Inquilab Zindabad: انقلاب زندہ باد آج بھی کیوں گونجتا ہے؟ سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے اور لوگ آخر کہنا کیا چاہتے ہیں؟

انقلاب زندہ باد کا اصل مطلب کیا ہے؟ بھگت سنگھ کے خیالات سے نکلا یہ…

30 minutes ago

Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…

48 minutes ago

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

2 hours ago