قومی

Tahawwur Rana Wants Private Counsel: ممبئی 26/11 حملے کے ماسٹر مائنڈ تہور رانا نے نجی وکیل مقرر کرنے کی مانگ کی، عدالت 7 اگست کو سنائے گی فیصلہ

26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ تہور رانا نے دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے استدعا کی ہے کہ اُسے نجی وکیل مقرر کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس مقصد کے لیے اُس نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اُسے اپنے اہلِ خانہ سے بات چیت کی بھی اجازت دی جائے۔ رانا کی اس درخواست پر نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) اور جیل حکام کے جواب موصول ہونے کے بعد خصوصی این آئی اے جج چندرجیت سنگھ نے منگل کے روز فیصلہ محفوظ کر لیا، جو اب 7 اگست کو سنایا جائے گا۔ فی الحال تہور رانا کو قانونی امداد کے تحت مقرر کردہ وکیل پیوش سچدیوا نمائندگی فراہم کر رہے ہیں۔

رواں ماہ یکم اگست کو عدالت نے رانا کی اُس درخواست کو نمٹا دیا تھا جس میں اُس نے جیل حکام کی جانب سے مستقل ٹیلیفون سہولت سے انکار کے خلاف رجوع کیا تھا۔ عدالت نے جون میں اُسے اپنے اہلِ خانہ کو ایک مرتبہ کال کرنے کی محدود اجازت دی تھی، جو تہاڑ جیل حکام کی نگرانی میں مکمل ہوئی۔ واضح رہے کہ تہور رانا کو اپریل 2025 میں امریکہ سے بھارت واپس لایا گیا تھا۔ 64 سالہ رانا پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین ہے، جسے 26/11 ممبئی دہشت گرد حملے میں مبینہ طور پر مرکزی کردار قرار دیا گیا ہے۔ اس حملے میں 170 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ حملے کی منصوبہ بندی لشکر طیبہ نے کی تھی۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے رواں سال 9 جولائی کو تہور رانا کے خلاف ایک ضمنی چارج شیٹ عدالت میں داخل کی، جس میں گرفتاری اور ضبطی کے ریکارڈ سمیت دیگر شواہد شامل ہیں۔ اصل چارج شیٹ این آئی اے نے دسمبر 2011 میں داخل کی تھی۔ این آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رانا سے پوچھ گچھ کے دوران اُسے حملے سے متعلق ٹھوس شواہد دکھائے گئے، تاہم اُس نے معاونت نہیں کی۔ ایجنسی نے حال ہی میں اُس کی آواز اور تحریر کے نمونے بھی حاصل کیے ہیں۔ اس کیس میں این آئی اے کی نمائندگی سینئر وکیل دیان کرشنن اور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نریندر مان نے کی، جب کہ رانا کی پیروی وکیل پیوش سچدیوا کر رہے ہیں۔ تہور رانا اس وقت عدالتی حراست میں ہے اور اس کی حراست 13 اگست تک بڑھائی جا چکی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago