-بھارت ایکسپریس
Amit Shah Viral Photo: مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ بچوں کے ساتھ بھی خوب وقت گزارتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی پوتیوں کے ساتھ شطرنج کھیلا۔ ان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر کو انہوں نے ہفتہ کے روز اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاؤنٹ پرشیئر کیا ہے۔ تصویر میں امت شاہ سفید کرتا-پاجامہ پہنے ہوئے نظرآرہے ہیں اور ان کی ننہی پوتیاں بھی شطرنج کھیلتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔
اس تصویر کو امت شاہ نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ”ایک اچھی چال کے لئے سمجھوتہ نہ کریں، بلکہ ہمیشہ بہتر کی تلاش کریں۔“
برسراقتدار بی جے پی کے کارکنان اورحامی انہیں موجودہ وقت کی سیاست کا چانکیہ کہتے ہیں۔ وہیں امت شاہ کے بیٹے جے شاہ ہیں، جو اس وقت بی سی سی آئی کے سکریٹری ہیں۔
واضح رہے کہ امت شاہ کا پورا نام امت انل چندر ہے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر اور ملک کے وزیرداخلہ ہیں۔ ان کی پیدائش 22 اکتوبر 1964 کے ممبئی کے خوشحال گجراتی فیملی میں ہوئی تھی۔ سال 2019 میں وہ 31ویں مرکزی وزیر داخلہ بنے۔ سال 2021 سے ہندوستان کے پہلے کوآپریٹنگ وزیرکے طور پر کام کر رہے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…