قومی

Amit Shah Grants Indian Citizenship :سی اے اے کے تحت امت شاہ نے 188 پاکستانی ہندوؤں کو دی ہندوستانی شہریت،کانگریس پر لگایا سنگین الزام

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار (18 اگست 2024) کو شہریت ترمیمی قانون کے تحت 188 پاکستانی ہندوؤں کو ہندوستانی شہریت فراہم کی۔ اس دوران انہوں نے احمد آباد میں منعقدہ ایک پروگرام میں لوگوں سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا، “جب بنگلہ دیش میں تقسیم ہوا تو وہاں 27 فیصد ہندو تھے، آج 9 فیصد ہیں، اتنے ہندو کہاں چلے گئے، ان پڑوسی ملکوں سے ہندو کہاں چلے گئے۔ ہم 2019 میں سی اے اے لائے تھے۔ سی اے اے کی وجہ سے، کروڑوں ہندو، جین اور سکھ مذہب کے ماننے والوں کو شہریت ملے گی۔امت شاہ نے مزید کہا کہ سی اے اے کو لے کر مسلمانوں کو اکسایا گیا۔ سی اے اے قانون کسی کی شہریت نہیں چھینتا۔ کچھ ریاستی حکومتیں سی اے اے کے بارے میں لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔ انڈیا الائنس اور کانگریس سی اے اے کے حوالے سے مہاجرین کو گمراہ کر رہے ہیں۔

امت شاہ نے اپنی تقریر میں پی ایم نریندر مودی کے اچھے کاموں کو بھی شمار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی اقربا پروری کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ نریندر مودی نے ذات پات کا خاتمہ کیا ہے۔ اورنگزیب نے کاشی وشوناتھ مندر کو گرا دیا تھا، لیکن مودی نے اسے دوبارہ تعمیر کیا۔ نریندر مودی جی نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ختم کیا۔ نریندر مودی نے خوشامدی ختم کر دی ہے۔

امت شاہ نے مزید کہا کہ کانگریس اور اس کے اتحادیوں کی خوشامد کی پالیسی کی وجہ سے آزادی کے بعد پڑوسی ممالک سے آنے والے ستائے ہوئے ہندوؤں، بدھوں اور سکھوں کو انصاف نہیں ملا۔ ان لوگوں کو وعدے کے بعد بھی ہندوستانی شہریت نہیں ملی۔ نریندر مودی نے ایسے کروڑوں لوگوں کو انصاف فراہم کیا ہے۔ میں اپنے تمام مہاجر بھائیوں سے کہتا ہوں کہ آپ شہریت کے لیے بلا جھجک درخواست دیں۔ آپ کے ساتھ کچھ غلط نہیں ہوگا۔ اس میں کسی فوجداری مقدمے کی کوئی گنجائش نہیں، آپ کا گھر، آپ کی نوکری، سب کچھ برقرار رہے گا۔ اپوزیشن آپ کو گمراہ کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

NIA will Investigate Pahalgam Terrorist Attack: پہلگام دہشت گردانہ حملے کی جانچ کرے گی این آئی اے، وزارت داخلہ نے دیا حکم

ہندوستانی حکومت کی وزارت داخلہ کی طرف سے احکامات جاری ہونے کے بعد باضابطہ طورپر…

3 hours ago

Mohan Bhagwat on Pahalgam attack: پہلگام حملے پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا بیان، ’’حکمراں کا فرض ہے کہ وہ اپنی رعایا کی حفاظت کرے‘‘

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کتاب 'دی ہندو منیفیسٹو' کی ریلیز…

4 hours ago

Ganga Expressway: جلد ہی گنگا ایکسپریس وے دوڑیں گی گاڑیاں، اڈانی گروپ اترپردیش میں بنا رہا ہے ہندوستان کا سب سے لمبا ایکسپریس وے

کل اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہردوئی اور شاہجہاں پور میں ’’گنگا ایکسپریس…

5 hours ago