قومی

Ameer JIH Condolences on renowned journalist Parwaz Rahmani death: معروف صحافی پرواز رحمانی کے انتقال پر امیر، جماعت اسلامی ہند کا اظہار تعزیت

معروف صحافی اور سہ روزہ دعوت کے مدیر کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی ہند ، سید سعادت اللہ حسینی نے، اپنے  گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے  تعزیتی پیغام میں کہا کہ پرواز رحمانی کا انتقال نہ صرف صحافت کے شعبے میں بلکہ مجموعی طور پر ملک و ملت کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ  سہ روزہ دعوت کے مدیر کی حیثیت سے پرواز رحمانی کی خدمات مثالی صحافت کا اعلی نمونہ ہیں۔ صحافتی دیانت، فکری گہرائی و متانت، جراءت و بے باکی اور اخلاص و درد مندی کی اعلی قدروں کو اپنی اصول پسند صحافت میں انہوں نے جس طرح برتا وہ ہمیشہ صحافیوں کے لیے ایک نمونہ ہوگا۔  صحافت ان کے لیے محض ایک پیشہ نہیں تھا بلکہ اعلی مقاصد حیات اور انسانوں کی ہمہ گیر فلاح و بہبود کا ایک طاقت ور ذریعہ تھا۔

پرواز رحمانی کی آواز اصولی متوازن حقائق پر مبنی

ان کی آواز اصولی، متوازن اور حقائق پر مبنی ہوتی تھی، جس نے انہیں قارئین اور اہلِ قلم میں یکساں طور پر مقبول بنایا۔ خاص طور پر سہ روزہ دعوت میں خبر و نظر کے کالم کے تحت شائع ہونے والے آپ کے مختصر مضامین نے سہ روزہ دعوت کی مقبولیت اور تاثیر میں اضافے میں کلیدی رول ادا کیا ۔

تحریک اسلامی ہند کے لیے بھی مختلف میدانوں میں گراں قدر خدمات

صحافت کے علاوہ، مرحوم پرواز رحمانی نے تحریک اسلامی ہند کے لیے بھی مختلف میدانوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ آپ جماعت اسلامی ہند کی مرکزی مجلس شوریٰ اور مجلس نمائندگان کے بھی رکن رہے۔دعوت دین، اصلاح امت اور ملکی و ملی مسائل کے حل کی کوشش، تحریک میں ان کے خاص میدان تھے۔ ان کی شخصی خوبیاں بھی قابلِ تقلید تھیں۔ علمی عظمت کے باوجود وہ نہایت منکسرالمزاج، مخلص،  نرم خو اور خورد نواز شخصیت کے مالک تھے۔اپنی ان خوبیوں کے ذریعے انہوں نے بلند پایہ صحافیوں کی ایک پوری نسل کی تربیت کی۔ امیر جماعت نے مرحوم سے اپنے دیرینہ ذاتی تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا  کہ طویل عرصے تک مرکزی مجلس شوری اور مجلس نمائندگان میں ان کا ساتھ رہا۔ ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔ مرکزی مجلس شوری کی قراردادوں کی کمیٹیوں میں بارہا ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے صحافت اور قرارداد نویسی کے متعدد رموَز سیکھنے کو ملے ۔  انہوں نے کہا کہ ہم مرحوم کے اہلِ خانہ، ساتھیوں اور قارئین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی خدمات اور وراثت آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی انشاء اللہ۔سید حسینی نے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، لغزشوں سے درگزر فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Zelenskyy-Macron talks: زیلنسکی اور میکرون کی بات چیت، یوکرین کو ہر ضروری مدد دینے کا وعدہ، فریا نظام سال کے آخر تک ہوگا تیار

صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…

50 seconds ago

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

39 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

1 hour ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago