بین الاقوامی

US mulling possible intervention in Iran: امریکہ ایران میں ممکنہ مداخلت پر کررہا ہے غور، یروشلم پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ

واشنگٹن ڈی سی: امریکی اور اسرائیلی حکام ایران میں جاری بدامنی کے تناظر میں ممکنہ پالیسی اقدامات پر غور کررہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس، بالخصوص یروشلم پوسٹ کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان ایران کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف آپشنز پر مشاورت جاری ہے۔

ایران میں مسلسل احتجاج، عالمی توجہ میں اضافہ

رپورٹ کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے مسلسل جاری ہیں، جو معاشی دباؤ، سیاسی جبر اور مذہبی قیادت سے عوامی نارضگی کا نتیجہ ہیں۔ اگرچہ ماضی میں ایرانی حکام اس طرح کی تحریکوں کو کچلنے میں کامیاب رہے ہیں، تاہم مظاہروں کے تسلسل نے ایک بار پھر عالمی برادری کی توجہ ایران کی داخلی صورتحال کی جانب مبذول کرا دی ہے۔

مظاہروں میں ہلاکتیں اور گرفتاریاں

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق ایران میں احتجاج کے دوران تشدد کے واقعات میں اب تک کم از کم 35 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار امریکہ میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نیوز ایجنسی کے حوالے سے دیے گئے ہیں، جس کے مطابق ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری مظاہروں میں 1200 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 29 مظاہرین، چار بچے اور ایران کی سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شامل ہیں۔ مظاہرے ایران کے 31 میں سے 27 صوبوں کے 250 سے زائد مقامات تک پھیل چکے ہیں۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، مظاہروں کے دوران 250 پولیس اہلکار اور رضاکار بسیج فورس کے 45 ارکان زخمی ہوئے ہیں۔

صدر ٹرمپ کی سخت وارننگ

2 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایرانی حکام پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد کا استعمال کرتے ہیں تو امریکہ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اگر ایران پرامن مظاہرین کو گولیوں سے نشانہ بناتا ہے تو امریکہ ان کی مدد کے لیے تیار ہے اور ہر طرح کے اقدام کے لیے ’’لاکڈ اینڈ لوڈڈ‘‘ ہے۔

رضا پہلوی کا کھلا بیان

ایران کے معزول ولی عہد اور جلا وطن رہنما رضا پہلوی بھی احتجاجی تحریک میں سرگرم نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ملک شاہی اور ایلام میں مظاہرین پر فائرنگ، نوجوانوں کے قتل اور اسپتال پر حملے کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نظام جو نہتے نوجوانوں کو قتل کرے اور طبی مراکز پر حملے کرے، اس کی کوئی اخلاقی حیثیت باقی نہیں رہتی۔ انہوں نے متاثرہ عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی موجودہ قیادت اور اسلامی جمہوریہ کے ذمہ داران کو ان جرائم کی قیمت چکانا ہوگی۔

ایران میں تبدیلی کی قیادت کا دعویٰ

رضا پہلوی نے وال اسٹریٹ جرنل سے گفتگو میں کہا کہ وہ ایران میں سیاسی تبدیلی کی قیادت کے لیے میدان میں آ چکے ہیں۔ ان کے مطابق یہ جدوجہد خود اختیاری، آزادی اور ملک کی از سر نو تعمیر کے لیے ہے۔

مشرق وسطیٰ میں بڑھتا تناؤ

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف کیے گئے اقدامات نے ایرانی مظاہرین کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں پورے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

7 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

7 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

7 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

8 hours ago