اسپورٹس

Mohammed Shami: ایس آئی آر معاملے پر کرکٹر محمد شامی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس، جانئے کیا ہےنوٹس کی اصل وجہ؟

کرکٹر محمد شامی کو اسپیشل انٹینسو ریویژن  کے تحت ووٹر تصدیق سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ پیر کے روز انہیں کولکاتا کے جادوپور میں واقع ایک اسکول میں ہونے والی سماعت کے لیے طلب کیا گیا تھا، لیکن اسی دن وہ راجکوٹ میں وجے ہزارے ٹرافی میں بنگال ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ سماعت میں شامل نہیں ہو سکے۔حکام کے مطابق محمد شامی اور ان کے بھائی محمد کیف دونوں کو اس تصدیقی سماعت کے لیے بلایا گیا تھا۔ شامی نے الیکشن کمیشن سے نئی تاریخ دینے کی درخواست کی، جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ اب ان کی سماعت 9 جنوری سے 11 جنوری کے درمیان ہوگی۔ محمد شامی کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 93 کے ووٹر ہیں، جو راسبہاری اسمبلی حلقے کے تحت آتا ہے۔

چیف الیکشن آفیسر کا بیان، ایس آئی آر مہم کی وضاحت
مغربی بنگال کے چیف الیکشن آفیسر (سی ای او) کے دفتر کے ایک افسر نے بتایا کہ محمد شامی اور ان کے بھائی کی جانب سے بھرے گئے نام اندراج (اینومریشن) فارم میں کچھ خامیاں پائی گئی تھیں۔ انہی تکنیکی غلطیوں کی جانچ اور تصدیق کے لیے دونوں کو سماعت کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ افسران نے واضح کیا کہ یہ ایک معمول کی انتظامی کارروائی ہے۔اگرچہ محمد شامی کا تعلق اصل طور پر اتر پردیش سے ہے، لیکن اپنے کرکٹ کیریئر کی وجہ سے وہ کئی برسوں سے کولکاتا میں مقیم ہیں۔ وہ کم عمری میں ہی کولکاتا آ گئے تھے اور یہاں بنگال کے سابق رنجی کپتان سمبرن بنرجی کی نگرانی میں تربیت حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے بنگال کی انڈر 22 ٹیم میں جگہ بنائی۔

یہ معاملہ مغربی بنگال میں جاری اسپیشل انٹینسو ریویژن مہم کے دوران سامنے آیا ہے، جس کا مقصد ووٹر لسٹ کو درست اور اپڈیٹ کرنا ہے۔ اس مہم کے تحت عام ووٹروں کے ساتھ ساتھ عوامی زندگی سے وابستہ معروف شخصیات کو بھی نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔ محمد شامی کے علاوہ اداکار اور ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیو، اداکار جوڑا لابونی سرکار اور کوشک بندیوپادھیائے کے نام بھی اس عمل کے دوران سامنے آئے ہیں یا انہیں سماعت کے لیے بلایا گیا ہے۔الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی آر مہم کا مقصد ووٹر ریکارڈ میں بہتری لانا اور اسے مکمل طور پر درست بنانا ہے، اور اس عمل میں تمام ووٹروں کے لیے تصدیقی اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہے، چاہے وہ عام شہری ہوں یا معروف شخصیت۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Ashok Singhal Birth Centenary: اشوک سنگھل کی جنم صدی پر گونجا ’رام نام‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے کیا اپیل

بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…

43 minutes ago

Virat Kohli Century: ترواننت پورم میں ’کنگ کوہلی‘ کا طوفان! سنچری جڑ کر ویسٹ انڈیز کو کیا بے حال، ہندوستان نے 8 وکٹ سے ہرایا

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…

43 minutes ago

Amit Shah Congress Challenge: امت شاہ کی کانگریس کو دوٹوک للکار، کہا- بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اعداد و شمار کے ساتھ کریں بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…

1 hour ago

POCSO Act Muslim Personal Law: مسلم پرسنل لا کا حوالہ دے کر پوکسو سے نہیں بچ سکتے، نابالغ بیوی سے تعلق پر دہلی ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ

جسٹس سنجیو نرولا کی سربراہی والی بنچ نے ایک معاملے میں کہا کہ ذاتی قانون…

2 hours ago