قومی

Jawad Ahmed on ED remand: منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار الفلاح یونیورسٹی کے چیئرمین جواد احمد صدیقی 13 دن کی ای ڈی ریمانڈ پر

ساکیت کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار الفلاح یونیورسٹی کے چیئرمین جواد احمد صدیقی کو 13 دن کی ای ڈی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ معاملے کی تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں اس لیے ریمانڈ ناگزیر ہے۔ صدیقی کو یکم دسمبر تک ای ڈی کی تحویل میں رکھا جائے گا۔ اس کیس کی کارروائی کے دوران عدالت میں موجود ای ڈی کے وکیل نے متعدد شواہد اور نکات پیش کیے۔

فرضی این اے اے سی اور یو جی سی منظوری کا الزام

ای ڈی نے عدالت کو بتایا کہ طالب علموں کو گمراہ کرنے کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے غلط اور فرضی این اے اے سی (NAAC) اور یو جی سی (UGC) منظوری کا دعویٰ کیا گیا۔ تفتیشی ایجنسی کے مطابق صدیقی پر تقریباً 415 کروڑ روپے کی مالی دھوکہ دہی کا مقدمہ درج ہے۔ یہ معاملہ پہلے دہلی پولیس دیکھ رہی تھی، جسے بعد میں ای ڈی نے اپنے ہاتھ میں لے کر مزید جامع تحقیقات شروع کیں۔

غیرقانونی آمدنی اور مشتبہ مالی سرگرمیاں

ای ڈی کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے لی گئی 415 کروڑ روپے کی فیس کو ’’مجرمانہ طریقے سے حاصل کردہ رقم‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ جواد احمد صدیقی ہی ادارے کے مکمل مالیاتی لین دین کو کنٹرول کرتے تھے۔ دوسری جانب ملزم کے وکیل نے تمام ایف آئی آرز کو بے بنیاد، جھوٹی اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے عدالت میں اعتراض اٹھایا۔

شیل کمپنیوں اور مشکوک ٹرانزیکشنز کی تحقیقات

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ صدیقی سے وابستہ 9 شیل کمپنیاں ایک ہی پتے سے چل رہی تھیں، جہاں بظاہر کوئی کاروباری سرگرمی نہیں ہو رہی تھی۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کمپنیوں کا استعمال فرضی لین دین اور مبینہ حوالہ کاروبار کے لیے کیا گیا۔ ساتھ ہی الفلاح ٹرسٹ اور متعلقہ اداروں کے مالی ڈھانچے اور ریکارڈ کی بھی باریک بینی سے جانچ جاری ہے۔

کروڑوں روپے کی منتقلی اور چھاپہ مار کارروائیاں

ای ڈی نے جواد احمد صدیقی کو یونیورسٹی کے مختلف کیمپس سے حاصل ہونے والے شواہد کا تجزیہ کرنے کے بعد گرفتار کیا۔ ایجنسی نے الفلاح یونیورسٹی کے کیمپسز اور الفلاح گروپ سے وابستہ کلیدی شخصیات کے گھروں سمیت 19 مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی کے مطابق ابتدائی شواہد سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ٹرسٹ کی جانب سے کروڑوں روپے خاندان کی ملکیت والی کمپنیوں میں منتقل کیے گئے۔ چھاپوں کے دوران 48 لاکھ روپے سے زائد نقدی، متعدد ڈیجیٹل آلات اور اہم دستاویزات بھی ضبط کی گئیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

8 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

9 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago