قومی

‘Rozgar Do, Samajik Nyay Do Padyatra’: عام آدمی پارٹی کی ’روزگار دو، سماجی انصاف دو‘ پدیاترا آٹھویں روز امیٹھی سے شروع ہو کر پہنچے گی پرتاپ گڑھ

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ بدھ، 19 نومبر 2025 کو جاری ’’روزگار دو، سماجی انصاف دو‘‘ پدیاترا کے آٹھویں روز کی قیادت کریں گے۔ یہ پدیاترا صبح 10 بجے امیٹھی کے تری شُنڈی سے روانہ ہوگی اور طے شدہ شیڈول کے مطابق شام 5 بجے پرتاپ گڑھ کے سدر بازار پہنچے گی، جہاں ایک بڑی عوامی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ پدیاترا کا مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، عام شہریوں کے بنیادی حقوق کی بحالی اور سماجی انصاف کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔

’ملک میں بے روزگاری اپنی انتہا پر ہے‘

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کے مطابق ملک میں بے روزگاری اپنی انتہا پر ہے، اور موجودہ حکومت نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکریاں کم ہوتی جا رہی ہیں، بھرتیوں میں بدعنوانی کے مسلسل واقعات سامنے آ رہے ہیں اور لاکھوں نوجوان امتحانات کے نتائج کے انتظار میں عمر کی حد عبور کر رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں اور عام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس پدیاترا کا حصہ بنیں، کیونکہ روزگار اور انصاف کا یہ مطالبہ اب ایک عوامی تحریک میں تبدیل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد اس جدوجہد میں شامل ہو رہی ہے اور اب اس مسئلے کو دبایا نہیں جا سکتا۔

’یہ پدیاترا صرف سیاسی تحریک نہیں بل‘

پدیاترا شام 5 بجے عام آدمی پارٹی سدر دفتر پرتاپ گڑھ کے باہر عوامی جلسہ کی شکل میں اختتام پذیر ہوگی، جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں، شہریوں اور پارٹی لیڈروں کی شرکت متوقع ہے۔ اس دوران علاقائی مسائل، روزگار، تعلیم اور سماجی انصاف کے موضوعات پر خطاب ہوگا اور آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ پدیاترا صرف سیاسی تحریک نہیں بلکہ ملک کے نوجوانوں اور محروم طبقات کے حقوق کی حقیقی لڑائی ہے، جو اپنے مقصد کے حصول تک جاری رہے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago