ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم اور ’بھارت رتن‘ ایوارڈ یافتہ اندرا گاندھی کی 108ویں جینتی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو ان کی جینتی پر خراجِ عقیدت۔ اندرا گاندھی نے 24 جنوری 1966 کو پہلی مرتبہ ملک کی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا۔ اس کے بعد 14 جنوری 1980 کو انہیں دوبارہ یہ ذمہ داری ملی۔ اندرا گاندھی کی پیدائش 19 نومبر 1917 کو ملک کے ایک معزز سیاسی خاندان میں ہوا تھا۔ وہ بھارت کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی بیٹی تھیں۔ اندرا گاندھی ابتدا ہی سے آزادی کی جدوجہد میں سرگرم رہیں۔ بچپن میں انہوں نے ’’بال چرکھا سنگھ‘‘ کی بنیاد رکھی اور عدم تعاون تحریک کے دوران 1930 میں کانگریس کی مدد کے لیے بچوں کے تعاون سے ’’وانر سینا‘‘ تشکیل دی۔ ستمبر 1942 میں انہیں جیل بھیجا گیا۔ 1947 میں انہوں نے مہاتما گاندھی کی رہنمائی میں دہلی کے فسادات سے متاثرہ علاقوں میں کام کیا۔
پارٹی میں اہم ذمہ داریاں
کانگریس پارٹی کے تنظیمی عہدوں تک پہنچتے ہی ان کی سیاسی ذمہ داریاں بڑھتی گئیں۔ 1955 میں وہ کانگریس ورکنگ کمیٹی اور پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی رکن بنیں۔ 1958 میں وہ کانگریس کے مرکزی پارلیامانی بورڈ میں شامل ہوئیں۔ انہوں نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی قومی یکجہتی کونسل کی صدر، آل انڈیا یوتھ کانگریس کی صدر اور کانگریس کے خواتین شعبہ کی سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
1966 میں بنیں وزیر اعظم
اندرا گاندھی 1959 میں انڈین نیشنل کانگریس کی صدر بنیں اور 1960 تک اور پھر جنوری 1978 سے اس عہدے پر رہیں۔ ان کا وزارتی دور 1964 سے 1966 تک اطلاعات و نشریات وزیر کی حیثیت سے شروع ہوا۔ جنوری 1966 میں وہ بھارت کی وزیر اعظم بنیں اور مارچ 1977 تک، اور پھر جنوری 1980 سے اکتوبر 1984 تک جب ان کا قتل ہوا، اس منصب پر فائز رہیں۔
متعدد وزارتوں کی ذمہ داری
اپنے دورِ اقتدار میں انہوں نے بیک وقت کئی اہم وزارتوں کی ذمہ داری نبھائی، جن میں 1967 سے 1977 تک وزیر برائے ایٹمی توانائی، 1967 سے 1969 تک وزیر خارجہ، 1970 سے 1973 تک وزیر داخلہ اور 1972 سے 1977 تک وزیر برائے خلائی امور شامل ہیں۔ جنوری 1980 میں وہ منصوبہ بندی کمیشن کی چیئرپرسن بنیں۔
لوک سبھا سے پہلے راجیہ سبھا
اندرا گاندھی چوتھے، پانچویں اور چھٹے عام انتخابات میں لوک سبھا کے لیے منتخب ہونے سے پہلے 1964 سے 1967 تک راجیہ سبھا کی رکن رہیں۔ جنوری 1980 میں انہوں نے اتر پردیش کی رائے بریلی اور آندھرا پردیش کے میدک دونوں حلقوں سے کامیابی حاصل کی، لیکن بعد میں انہوں نے میدک کی نشست برقرار رکھی۔ انہوں نے 1967 سے 1977 تک اور پھر 1980 سے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
سورو داس نے کہا کہ اگر دہلی پولیس کے پاس ان کے، احتجاج یا سپریم…
پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے…
وارانسی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً…
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC) میں منعقدہ ’ہندی میری جان‘ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے…
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…
بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…