Sambhal Violence News: سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادونے سنبھل جانے کے سوال پرکہا ہے کہ ابھی ہمارا نمائندہ وفد جائے گا۔ بعد میں میں بھی جاؤں گا۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے پارلیمنٹ احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جھوٹ بول رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق پردرج ایف آئی آرکوجھوٹا قراردیتے ہوئے قنوج کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ پولیس غلط کہانی پیش کررہی ہے۔
سنبھل حادثہ پرسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے کہا کہ آج یوم آئین پرجشن منایا جا رہا تھا، اصلی یوم آئین جب آئین کے راستے پرچلیں گے۔ ہم سچے سماجوادی ہیں، جس طرح کا کام حکومت نے کیا ہے، جہاں جان چلی گئی وہاں جشن کیسے منایا جائے۔ پوری غلطی حکومت کی ہے۔ ایک بارجب سروے ہوگیا تو دوبارہ کیوں کروانا ہے؟ اپوزیشن نہ جائے وہاں، کوئی بات نہ سن سکے، اس لئے انٹرنیٹ بند ہے۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ وہاں جائیں، لیکن ہم نکلیں گے تو یہ گیٹ بند کردیں گے۔
سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے لوگوں کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔ وہاں افسرڈرا رہے ہیں۔ خواتین کو بندوق دکھا رہے ہیں۔ ہمارا وفدسنبھل جائے گا، اس کے بعد میں بھی جاؤں گا۔ حکومت متاثرہ فیملی کے لوگوں کی مدد کرے، ورنہ ہم مدد کریں گے۔ جولوگ سیدھے گولی چلا رہے تھے توحکومت نے ان پرکیا کارروائی کی؟
سنبھل میں حالات کنٹرول میں، اسکول بھی کھلے
ان سب کے درمیان سنبھل کی شاہی جامع مسجد احاطے میں اتوار کو سروے کے دوران ہوئے تشدد کے تیسرے دن منگل کو حالات میں سدھار دیکھنے کو ملا اوراسکول بھی کھلے۔ سنبھل میں اتوار کے روز جامع مسجد کے سروے کے دوران حالات خراب ہوگئی تھی، اس کے بعد 4 مسلم نوجوان ہلاک ہوگئے ہیں۔ تقریباً 20 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے اس سے متعلق 25 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ سنبھل کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق اور رکن اسمبلی نواب اقبال کے بیٹے کے خلاف بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Sambhal Violence Case: سی او نے گالی دی اورلاٹھی چارج کرایا، تب چلے پتھر… اکھلیش یادو نے کہا- حکومت نے کرایا سنبھل میں فساد
حالات خراب ہونے کے بعد سنبھل میں بازاربند تھے، لیکن کئی علاقوں میں دوکانیں کھلی بھی ہوئی تھیں۔ آج صبح سے بھی صورتحال کنٹرول میں ہے، آج اسکول بھی کھلے ہیں اورصبح صبح روزمرہ کی ضرورتوں کی دوکان کھلی نظرآرہی ہے، لیکن ضلع میں انٹرنیٹ سروس آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
نئی دہلی: نتیش کمار ریڈی نے 105 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیل کر…
بین الاقوامی تنظیموں کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق، سوڈان اپریل 2023 کے وسط سے…
پولیس سپرنٹنڈنٹ سومن برما کے مطابق یہ واقعہ خاندانی تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا…
ان دنوں مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے،…
ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق کھدائی کی جگہ کے آس پاس کے مکانات کے حصے بھی…
دہلی میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ’مہیلا سمان یوجنا‘اور ’سنجیونی یوجنا‘کو لے کر سیاست…