سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور قنوج کے ایم پی اکھلیش یادو نے اتر پردیش کے سلطان پور میں ڈکیتی کے ایک معاملے میں انکاؤنٹر پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سلطان پور ڈکیتی معاملے میں انکاؤنٹر پر پہلے ہی سوال اٹھانے والے اکھلیش نے انوج پرتار سنگھ کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور یوگی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔ اکھلیش نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا – کمزور ترین لوگ انکاؤنٹر کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں۔ کسی کا فرضی انکاونٹر ناانصافی ہے۔
ایس پی چیف نے لکھا کہ تشدد اور خون سے اتر پردیش کی شبیہ کو خراب کرنا اتر پردیش کے مستقبل کے خلاف ایک بڑی سازش ہے۔ آج کے حکمران جانتے ہیں کہ وہ آئندہ کبھی دوبارہ منتخب نہیں ہوں گے۔ اس لیے وہ اتر پردیش میں ایسی صورت حال پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ نہ کوئی اتر پردیش میں داخل ہو گا اور نہ ہی سرمایہ کاری کرے گا۔ لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش کے باشعور لوگوں نے جس طرح بی جے پی کو شکست دی، بی جے پی اسی کا بدلہ لے رہی ہے۔ انہوں نے لکھا- جن کا اپنا کوئی مستقبل نہیں ہوتا، وہی مستقبل کو خراب کرتے ہیں۔ یہ قابل مذمت ہے۔
مقتول انوج کی بہن امیشا نے بھی انکاؤنٹر پر سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون واقعی اندھا ہے، 35 سے 40 کیسز والے آزاد گھوم رہے ہیں۔ میرا بھائی بے قصور تھا،اس کو انکاؤنٹر میں مارا گیا۔ حکومت کا انکاونٹر کرنے کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔امیشا نے کہا کہ ڈکیتی کیس میں ملوث تمام 14 افراد کا انکاؤنٹر کیا جائے۔ سزا دینا عدالت کا کام ہے،ایس ٹی ایف کا نہیں۔ میرے بھائی کو وپن سنگھ اور ونے شکلا نے پھنسایا ہے کہ انوج سادہ طبیعت کا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…