اسپورٹس

Mrs. Nita M. Ambani: ہندوستان چمک رہا ہے اور دنیا دیکھ رہی ہے،جے ہند!” نیتا امبانی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر ٹیم انڈیا کو مبارکباددی

بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایک اور نیا کارنامہ انجام دے دیا۔ روہت شرما کی کپتانی میں یہ ہندوستان کی مسلسل دوسری آئی سی سی ٹرافی ہے۔ اتوار کو کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی جیت کر ہم وطنوں کو خوشی  سے جھومنے کا موقع دیا۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی چیئرمین نیتا امبانی نے اتوار کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی جیت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بلیو بوائز نے “ایک بار پھر ملک کو دنیا کے سب سے بڑے  منچ پر چمکایا ہے۔”

اپنے  پیغام میں  نیتا امبانی نے کہا، ’’ہندوستان کے لیے کتنا فخر اور تاریخی لمحہ ہے!  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 تیسری بار جیتنے اور ایک بار پھر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے پربلیو بوائزکو  دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ جیت صرف کرکٹ سے زیادہ ہے، یہ ایک ارب خوابوں کی تکمیل ہے، ایک قوم کا فخر ہے۔ ہندوستان چمک رہا ہے، اور دنیا دیکھ رہی ہے۔ جئے ہند!”

فائنل میچ میں بھارت نے کپتان روہت شرما کی 76 رنز کی اننگز کی بدولت 252 رنز کا ہدف 49 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کریز پر رہتے ہوئے روہت نے 83 گیندوں کا سامنا کیا اور 7 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ 37 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے شبمن گل (31 رنز) کے ساتھ 18.4 اوورز میں پہلی وکٹ کے لیے 105 رنز جوڑے۔

اتوار کی جیت نے تین ٹائٹلز کے ساتھ ہندوستان کو چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم بنا دیا اور روہت شرما متعدد آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے دنیا کے پانچویں کپتان بن گئے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

22 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

1 hour ago