قومی

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کی خیریت معلوم کرنے ایمس گئے وزیراعظم مودی، جانئے ابھی کیسی ہے طبعیت

نئی دہلی: ملک کے نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑکوہفتہ کی دیر رات طبیعت خراب ہونے کے بعد دہلی ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال وہ کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹرراجیونارنگ کی نگرانی میں کریٹیکل کیئر یونٹ (سی سی یو) میں ہیں۔ ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ وہیں وزیراعظم نریندرمودی نے اتوارکوایمس جاکرنائب صدرجمہوریہ سے ملاقات کی اوران کا حال جانا۔

دراصل، نائب صدرجمہوریہ کو بے چینی اور سینے میں درد کی شکایت ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں دیررات ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ وزیراعظم مودی نے ملاقات کے بعد ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) پرایک پوسٹ میں کہا تھا کہ ایمس جاکر نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کی صحت کے بارے میں جانکاری لی۔ میں ان کے اچھی صحت اور جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔

جے پی نڈا بھی پہنچے ایمس

جگدیپ دھنکھڑ (73 سال) کو ہفتہ کی دیر رات تقریباً 2 بجے اسپتال لے جایا گیا اور ایمس میں کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر راجیو نارنگ کی نگرانی میں کریٹیکل کیئریونٹ (سی سی یو) میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، فی الحال نائب صدر جمہوریہ کی حالت مستحکم ہے اور انہیں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی حالت پر نظر رکھ رہی ہے۔ مرکزی وزیر صحت اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بھی نائب صدر جمہوریہ کی صحت سے متعلق جانکاری لینے کے لئے ایمس پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  Bhupesh Baghel: چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کے گھر ای ڈی کا چھاپہ، 14 مقامات پر جاری سرچ آپریشن

گورنر بھی رہ چکے ہیں نائب صدر جمہوریہ

جگدیپ دھنکھڑا کو صدرجمہوریہ رام ناتھ گووند نے 30 جولائی 2019 کو بنگال کا 28واں گورنرنامزد کیا تھا۔ جگدیپ دھنکھڑ 1989 سے 1991 تک راجستھان کے جھنجھنو سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ 1989 سے 1991 تک وی سی پی سنگھ اور چندرشیکھر کی حکومت میں مرکزی وزیر بھی رہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

41 minutes ago

Seva Sankalp Abhiyan: نکسل تشدد کے متاثرین کی زندگی سنوارنے کی کوشش، امت شاہ بولے- عزت اور خود انحصاری کے ساتھ جینا ہر شخص کا حق

امت شاہ نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکسل تشدد سے متاثرہ افراد اور…

2 hours ago