قومی

Arshad Madani on Waqf Amendment Bill: ’’شریعت کے خلاف قابل قبول نہیں کوئی قانون…‘‘، وقف ترمیمی بل پر مولانا ارشد مدنی کا بڑا بیان

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند نے وقف ترمیمی بل کے خلاف 13 مارچ کو جنتر منتر، نئی دہلی میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور دیگر مذہبی ملی تنظیموں کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے احتجاج کی حمایت کی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے حقوق کی بحالی کے لیے سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

ارشد مدنی نے کہا، ’’گزشتہ بارہ برسوں سے مسلمان صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن اب جب وقف املاک کے بارے میں مسلمانوں کے تحفظات اور اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے زبردستی غیر آئینی قانون لایا جا رہا ہے تو احتجاج کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔ خاص طور پر اپنے مذہبی حقوق کے لیے ملک کے ہر شہری کا آئینی حق ہے کہ وہ پرامن احتجاج کریں۔‘‘

مولانا مدنی نے کہا، ’’جب سے یہ وقف ترمیمی بل لایا گیا ہے، ہم نے حکومت کو جمہوری طریقے سے یہ سمجھانے کی پوری کوشش کی ہے کہ وقف مکمل طور پر ایک مذہبی معاملہ ہے۔ وقف املاک وہ عطیات ہیں جو ہمارے بزرگوں نے کمیونٹی کی بھلائی اور فلاح کے لیے دیے ہیں، اس لیے ہم اس میں کسی قسم کی حکومتی مداخلت برداشت نہیں کر سکتے۔

’’وقف قانون کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے‘‘

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ بل کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو بھیجنے کا ڈھونگ رچایا گیا لیکن اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز اور سفارشات کو مسترد کر دیا گیا۔ یہاں تک کہ جو چودہ ترامیم کی گئیں ان میں بھی چالاکی سے ایسی شقیں شامل کی گئیں جن سے حکومت کو وقف املاک پر قبضہ کرنے میں آسانی ہو جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 13 فروری 2025 کو جمعیۃ علماء ہند کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگر نیا وقف قانون منظور ہوتا ہے تو جمعیۃ علماء ہند کی تمام صوبائی اکائیاں اسے اپنی اپنی ریاستوں کی ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گی اور ہم سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمیں انصاف ضرور ملے گا، کیونکہ عدالتیں ہمارا آخری سہارا ہیں۔

’’مسلمان ہر چیز سے سمجھوتہ کر سکتا ہے شریعت سے نہیں‘‘

مدنی نے کہا، ’’ہم کسی ایسے قانون کو قبول نہیں کریں گے جو شریعت کے خلاف ہو۔ ایک مسلمان ہر چیز سے سمجھوتہ کر سکتا ہے لیکن اپنی شریعت سے نہیں۔ یہ مسلمانوں کے وجود کا نہیں بلکہ ان کے حقوق کا سوال ہے۔ نئے وقف ترمیمی ایکٹ کے ذریعے موجودہ حکومت مسلمانوں سے وہ حقوق چھیننا چاہتی ہے جو انہیں ملک کے آئین نے دیے ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند مسلمانوں، دیگر اقلیتوں اور انصاف پسند شہریوں کے ساتھ مل کر قانونی جنگ کے ساتھ ساتھ تمام جمہوری اور آئینی اقدامات کا استعمال کرے گی۔

’’سیکولر جماعتیں اپنے مفادات عزیز رکھتی ہیں‘‘

سیکولر پارٹیوں کو نشانہ بناتے ہوئے مولانا مدنی نے کہا، ’’حکومت میں شامل خود کو سیکولر کہنے والی ان پارٹیوں کو جن کی جیت میں مسلمانوں کا بھی تعاون ہے، ہم نے جگہ جگہ ’آئین بچاؤ کانفرنس‘ کا انعقاد کرکے خبردار کیا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت غلط ہو رہا ہے، لیکن اب مرکزی کابینہ نے بھی اس بل کو منظوری دے دی ہے، جس کا صاف مطلب ہے کہ ان پارٹیوں نے اس بل کی کھل کر حمایت کی ہے۔ یہ مسلمانوں کے ساتھ دھوکہ اور ملک کے آئین اور قانون کے ساتھ بھی کھلواڑ ہے۔ ان پارٹیوں کو ملک کے سیکولر آئین اور مسلمانوں سے زیادہ اپنے سیاسی مفادات عزیز ہیں، اس لیے آج ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس میں یہ سیکولر پارٹیاں برابر کی قصوروار ہیں۔

مولانا مدنی نے کہا، ’’بلاشبہ فرقہ پرستی اور مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے کی وجہ سے ملک کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں لیکن ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ مثبت بات یہ ہے کہ تمام تر سازشوں کے باوجود ملک کی اکثریتی آبادی فرقہ واریت کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم زندہ قوم ہیں اور زندہ قومیں حالات کے رحم و کرم پر نہیں رہتیں بلکہ اپنے عمل اور کردار سے حالات کا رخ بدل دیتی ہیں۔ یہ وقت ہمارے صبر، ایمان اور جدوجہد کو آزمانے کا ہے۔ مسلمان دنیا سے مٹنے کے لیے نہیں آیا ہے۔ وہ 1400 سال سے انہیں حالات میں زندہ ہے اور قیامت تک زندہ رہے گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

7 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

7 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

8 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

8 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

9 hours ago