اتر پردیش کی سیاست کے طاقتور لیڈر اعظم خان سے ملے بغیر کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے خالی ہاتھ لوٹ گئے۔ اجے رائے اعظم خان سے ملنے سیتا پور پہنچے تھے۔ جیل انتظامیہ نے اجے رائے کو اعظم خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔ انتظامیہ نے اجے رائے کی اجازت کو مسترد کر دیا۔ اجازت نہ ملنے پر اجے رائے نے بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت کی ہدایات پر کام کر رہی ہے۔ اس لیے اعظم خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کا مقصد سیاسی نہیں تھا ،وہ صرف اعظم خان کا حال جاننا چاہتے ہیں۔
اجئے رائے نے کہا کہ میرا مقصد اعظم خان کے ساتھ اپنا دکھ اور درد بانٹنا ہے۔ آخر حکومت ملاقات سے کیوں ڈر رہی ہے؟ انتظامیہ کیا چھپا رہی ہے؟ اجے رائے اپنے ساتھ اعظم خان کے لیے پھلوں کی ٹوکری لے کر گئے تھے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا انتظامیہ پھلوں کی ٹوکری اعظم خان تک پہنچانے دے گی یا نہیں؟ یہ ہماری طرف سے اعظم خان کے لیے محبت کا تحفہ تھا۔ جیلرنے بتایا کہ آج دو لوگ ملے ہیں۔ اعظم خان کے بیٹے ادیب اور بہن کو اعظم خان سے ملنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جیل قوانین کے مطابق قیدی کو 15 دنوں میں دو بار ملاقات کا موقع ملتا ہے۔ اس لیے خاندان کے علاوہ ہم کسی اور کو موقع نہیں دیں گے۔ اجے رائے نے کہا کہ اعظم خان پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اعظم خاندان کے خاندان کے افراد کو الگ الگ جیلوں میں رکھنے پر بھی سوالات اٹھائے۔ اجے رائے نے کہا کہ ایسا کیا ہوا کہ تمام لوگوں کو مختلف جیلوں میں رکھا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے اجے رائے نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ خوفزدہ حکومت نے ہم سب کو ملاقات سے روک دیا۔ کسی مقبول لیڈر کو سازش کے تحت جیل میں رکھنا ہرگز مناسب نہیں۔ ہم سب اقتدار میں رہنے والوں کی ایسی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ اجے رائے نے کہاکہ ہم نے اعظم خان سے جیل میں ملاقات کے لیے تمام ضروری رسمی کارروائیاں مکمل کر لی تھیں۔ ہم نے کل جیل مینوئل کے مطابق درخواست بھی بھیجی تھی اور اپنے دفتر سے میل بھی بھیجی تھی۔ اس سب کے بعد آج ہم یہاں آئے ہیں۔ جیل انتظامیہ نے ہمیں بتایا کہ ہم ان (اعظم خان) سے نہیں مل سکتے۔ ریاستی حکومت کے دباؤ کی وجہ سے وہ ہمیں ان سے ملنے نہیں دے رہے ہیں۔
سیتا پور پہنچ کر اجے رائے نے کہا کہ کہ ہم انسانیت کے ناطے اعظم خان سے ملنے آئے ہیں۔ جس طرح سے بی جے پی حکومت ان کے خاندان اور ان پرظلم کر رہی ہے – کانگریس پارٹی اس کی اخلاقی حمایت کرنے کے لیے حاضر ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…