بین الاقوامی

Al-Jazeera Journalist Family Killed in Israel attack in Gaza: الجزیرہ کا صحافی کرتا رہا جنگ بندی کی کوریج، دوسری طرف اسرائیل کی بمباری میں ختم ہوگئی فیملی

نئی دہلی: اسرائیل-غزہ جنگ میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور نہ جانے کتنی فیملی پوری طرح تباہ ہوچکے ہیں۔ الجزیرہ کے صحافی وائل الدحدوح کی فیملی بھی اس جنگ کی بھینٹ چڑھ گیا۔ غزہ پراسرائیلی ہوائی حملے میں صحافی کی اہلیہ اور بیٹی-بیٹا سمیت چاراراکین کی موت ہوگئی۔ بدھ کو یہ جانکاری نیٹ ورک کی طرف سے دی گئی۔ وائل الدحدوح نے نیٹ ورک سے بات چیت میں کہا کہ خواتین اوربچوں کے خلاف ایک بڑی مصیبت آرہی ہے، یہ کسی مصائب سے کم نہیں ہے۔

صحافی وائل الدحدوح نے کہا، “بڑی تعداد میں لوگوں کے گھروں میں بمباری کی جا رہی ہے۔ حالانکہ یہ اسرائیلی قبضے کا رواج ہے، لیکن دن کے آخرمیں ہم اس جگہ پرہیں۔ یہ ہمارا صبر ہے… اورہم اس راستے سے نہیں ہٹیں گے۔ 53 سالہ وائل الدحدوح الجزیرہ کے مشہورہیں۔ وہ اسرائیل-غزہ جنگ کی کوریج کر رہے تھے۔ جب ان کو اپنی بیوی اور بچوں کی موت کی خبر ملی تو اس وقت وہ غزہ میں جنگ کی لائیو فوٹیج کو براڈ کاسٹ کر رہے تھے۔ بیوی اوربچوں کی موت کی خبرسنتے ہی وہ پوری طرح سے ہل گئے۔

مردہ گھرمیں روتا رہا الجزیرہ کا صحافی

قطربراڈ کاسٹر نے بعد میں فلسطین کے دیرالبالا میں علی الاقصیٰ شہید اسپتال کے مردہ گھرمیں روتے ہوئے صحافی وائل الدحدوح کی تصاویرجاری کیں، جس میں وہ اپنے 15 سال کے بیٹے، سات سال کی بیٹی اور2 سال کے پوتے کوآنسو بھری آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ وہیں فیملی کے دیگراراکین حملے کے دوران وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ فیملی کے دیگراراکین بھی وہاں سے بھاگ نکلے، لیکن ان کے بارے میں اب تک کچھ معلوم نہیں ہے۔ یہ دعویٰ الجزیرہ کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

صحافی کا خاندان مہاجرکیمپ میں تھا مقیم
صحافی وائل الدحدوح کا خاندان غزہ کے ان لوگوں میں شامل تھا، جواسرائیل کی جنگ کی وجہ سے بے گھرہوئے ہیں۔ براڈکاسٹر نے رپورٹ کیا کہ صحافی وائل الدحدوح کا خاندان غزہ شہرکو خالی کرنے کے بعد ایک عارضی گھرمیں رہ رہا ہے۔ اسرائیل نے حماس پراپنے حملے تیزکردیئے اورغزہ کے لوگوں کو خبردارکیا تھا۔ الجزیرہ کے صحافی وائل الدحدوح کی فیملی مبینہ طور پر وسطی غزہ میں یو این کے ذریعہ منظورشدہ پناہ گزیں کیمپ میں رہ رہا تھا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

5 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

5 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

6 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

6 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

6 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

7 hours ago