ہندوستان کے ایک مسافر بردار طیارے نے کراچی کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ بھارتی ایئرلائن کی پرواز آئی ایکس 192 دبئی سے امرتسرآرہی تھی۔دوران پرواز مسافر کو مرگی کے دورے پڑنے پر کپتان نے پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور اسے طیارہ لینڈ کرنے کی اجازت دی۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تصدیق کی ہے۔یہ بھی جانکاری دی گئی کہ طیارہ ایئر انڈیا کا تھا جو دوبئی سے امرتسر کے مسافروں کو لا رہا تھا۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوران پرواز مسافر کو مرگی کے دورے پڑنا شروع ہوئے جس پر بھارتی طیارے کے پائلٹ نے پاکستانی ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور پھر کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارہ ہفتہ کو 12 بجکر 28 منٹ پر لینڈ ہوا تھا۔ترجمان سی اے اے کے مطابق طیارے کی لینڈنگ کے بعد بارڈر ہیلتھ سروسز اور سی اے اے کے ڈاکٹرز فوری طور پر پہنچ گئے تھے اور مسافرکو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق طیارہ 2 گھنٹے سے زائد کراچی ائیرپورٹ پر رکا رہا،مسافروں کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں تھی،بروقت طبی امداد ملنے پر مسافر کی طبیعت بہتر ہونے پر پرواز کو روانہ کیا گیا۔اس کے بعد پرواز بہت آسانی کے ساتھ امرتسر ہوائی اڈے پہنچ گیا ۔ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب پاکستان میں ہندوستانی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہو بلکہ کئی بار ایسا ہوچکا ہے،اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان اس کیلئے منع بھی نہیں کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…