قومی

India Islamic Cultural Centre Election 2024: افضل امان اللہ نے اپنے پینل کا کیا اعلان، انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکو ہندوستانی مسلمانوں کی مضبوط آواز بنانے کا وعدہ

نئی دہلی: انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر(آئی آئی سی سی) کے 2024 کے الیکشن کے لئے زبردست گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مختلف پینل سامنے آچکے ہیں جبکہ کچھ آزاد امیدواربھی میدان میں ہیں۔ اسی ضمن میں صدرعہدے کے امیدواراورریٹائرڈ آئی اے ایس افسرافضل امان اللہ نے بھی اپنے پینل کا اعلان کردیا ہے۔ ان کے پینل میں کئی تجربہ کاراورآئی آئی سی سی کے کئی سرگرم ممبران بھی شامل ہے۔ افضل امان اللہ نے آج اپنے مقاصد کی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکوہندوستانی مسلمانوں کی طاقتورآوازبنانا ہے۔

افضل امان اللہ نے ممبران سے کی یہ بڑی اپیل
افضل امان اللہ نے بتایا کہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے بانیوں کا بھی یہی مقصد تھا کہ یہ ادارہ ہندوستانی مسلمانوں کے لیے ایک مضبوط آوازبنے۔ انہوں نے کہا، “مجھے یقین ہے کہ سینٹر کے ممبران مجھے اورمیری ٹیم کواس انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ ممبران میری دیانتداری اورقابلیت سے متاثرہیں اورانہیں یقین ہے کہ افضل امان اللہ جیسا قابل، محنتی اورتجربہ کارشخص ہی آئی آئی سی سی کوتیزی سے بلندیوں پرپہنچا سکتا ہے۔”

ڈاکٹر ایم رحمت اللہ کا نقطہ نظر
افضل امان اللہ کی ٹیم کے ممبراوربورڈ آف ٹرسٹی کے امیدوارڈاکٹرایم رحمت اللہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا، “آئی آئی سی سی کے ممبران کے مفادات کی حفاظت کرنا میری ترجیحات میں سے ایک ہے۔ لوگوں کواس سینٹرکا ممبرہونے پرفخرمحسوس کرانا میرا مقصد ہے۔ اگراس کا انتظام قابل اوردیانتدار قیادت کے ہاتھوں میں ہو جائے تو یہ سینٹر بھارت کے مسلمانوں کا سب سے اہم مرکز بن سکتا ہے۔”

افضل امان اللہ کے پینل میں کس کو بنایا گیا امیدوار

افضل امان اللہ کی ٹیم میں مختلف عہدوں کے لئے کئی امیدوار شامل ہیں، جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔ نائب صدرعہدے کے لئے بدرالدین خان کوموقع دیا گیا ہے جبکہ بورڈ آف ٹرسٹی میں اطہرضیا ، کمال فاروقی، سیف الاسلام، سکندرحیات خان اورسہیل رفعت شامل ہیں۔ وہیں ایگزیکٹو ممبر کے لئے ڈاکٹرمسرورعلی قریشی کو امیدواربنایا گیا ہے۔ حالانکہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے لئے افضل امان اللہ نے اپنے پورے پینل کا اعلان نہیں کیا ہے۔

کب ہوگا انڈیا اسلامک سینٹرکا الیکشن؟

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے عہدیداروں کے انتخابات 11 اگست کو ہوں گے۔ یہ انتخابات بھارتی مسلم کمیونٹی کے مستقبل کے لیے اہم ہیں، کیونکہ یہ ادارہ ان کی ثقافتی، تعلیمی اورسماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ افضل امان اللہ اور ان کی ٹیم نے ممبران کو یقین دلایا ہے کہ وہ آئی آئی سی سی کو ایک مضبوط اور مؤثر تنظیم بنانے کے لیے پرعزم ہیں، جو بھارتی مسلمانوں کی آواز کو مؤثر طریقے سے پیش کرسکے۔

بھارت ایکسپریس-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago