قومی

Adani-Hindenburg Case: اڈانی-ہنڈن برگ معاملے کی ہوگی جانچ، سپریم کورٹ نے دیا کمیٹی بنانے کا حکم، SEBI کو بھی سونپنی ہوگی رپورٹ

Adani-Heidelberg Report: گوتم اڈانی-ہنڈن برگ معاملے میں سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اس پورے معاملے پر جانچ کمیٹی بنانے کا حکم دیا ہے۔ اڈانی معاملے سے متعلق ہائی کورٹ نے مفاد عامہ میں جاری عرضیوں پر ساعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایکسپرٹ کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیتے ہوئے کمیٹی کی تشکیل بھی کردی ہے، جس میں کل 6 اراکین شامل ہوں گے۔ ہائی کورٹ نے صرف جانچ کمیٹی کا حکم ہی نہیں دیا بلکہ  SEBI  کو بھی اس معاملے میں جانچ جاری رکھنے کا حکم دیا ہے اور دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

سابق  جج ابھے کمارہوں گے چیئرمین

اڈانی-ہنڈن برگ معاملے میں جانچ کمیٹی کے چیرمین سابق جسٹس ابھے منوہراسپرے ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی کمیٹی میں اوپی بھٹ، کے وی کامتھ نندن نیل کینی، جسٹس دیو دھر اورسوم شیکھرسندریشن بھی ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں اپوزیشن مسلسل حکومت کو گھیرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد اڈانی گروپ کے شیئرمیں تیزی سے گراوٹ آئی تھی، جس کے بعد یہ پورا معاملہ گرما گیا تھا۔

اڈانی گروپ پر لگے کئی الزام

امریکی فرم ہنڈن برگ نے حال ہی میں گوتم اڈانی کی قیادت والے اڈانی گروپ سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی تھی۔ اس نے اپنی رپورٹ میں اڈانی گروپ پر مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد اڈانی گروپ کے شیئروں میں بھاری گراوٹ آئی ہے، جس سے گوتم اڈانی دنیا کے ٹاپ-20 امیروں کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔ حالانکہ گوتم اڈانی کی قیادت والے اڈانی گروپ نے الزامات کو بے بنیاد اور خوفناک بتایا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس رپورٹ میں عوام کو گمراہ کیا گیا۔

عدالت میں چار عرضیاں داخل ہوئیں

اڈانی معاملے پر عدالت عظمیٰ نے اب تک چارمفاد عامہ کی عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔ وکیل ایم ایل شرما، وشال تیواری، کانگریس لیڈر جیا ٹھاکر اورسماجی کارکن مکیش کمار نے یہ عرضیاں سپریم کورٹ میں داخل کی تھیں۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

17 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

50 minutes ago